Monday, September 11, 2017

ستمبر 1948۔۔۔ آج ہی کے دن ایک عظیم ترین شخصیت

11 ستمبر 1948۔۔۔ آج ہی کے دن ایک عظیم ترین شخصیت
اپنا ایک عظیم فریضہ انجام دینے کے بعد اپنے خالقِ حقیقی سے جاملی۔ 20 صدی کی عظیم ترین شخصیت ہمارے قائد ہمارے بابا حضرت قائداعظم محمدعلی جناحؒ آج ہی کے دن 1948 میں دُنیا سے کوچ کرگئے۔۔۔

جنہوں نے تن تنہا ایک سفر شروع کیا لوگ ان کو دیوانہ سمجھتے رہے کہ یہ کیا کرلے گا ایک دن لڑ لڑ تھک کے ہار جائے گا۔اور واقعی دیوانہ ہی نکلا مگر نہ ہارا نہ جھکا نہ بکا اُس کی دیوانگی اُسکی جستجو اُسکی لگن نے ساری دُنیا کو اُس کے سامنے جھکا دیا۔

ایک طرف ہندو ایک طرف انگریز اور ان میں ایک اکیلا نوجوان جس نے ساری دُنیا سے لڑ کر ایک ایسا قافلہ ایک ایسی عظیم قوم بنائی جس نے پھر اُس کے ایک اشارے پہ اپنی نسلیں کٹوادیں مگر الگ وطن کا خواب پُورا کرکے ہی دم لیا اور آج ہم اُسی شخص کی انتھک محنت و جستجو کی بدولت ایک آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔ ان کو سیکولر، لادین کہنے والے وہ لوگ ہیں جو خود زندگی میں کچھ نہیں کرسکتے اور حسد جلن اور کُڑھن کے سبب جگہ جگہ بھونکتے نظر آتے ہیں۔

میری دُعا ہے کہ یااللہ میرے قائد محمدعلی جناحؒ کو جنت الفردوس میں اعلٰی سے اعلٰی مقام عطافرما اور انکی قبر کو منور فرما اور انہیں اپنے حبیب شاہِ دُوجہاں حضرت محمد ﷺ کی رفاقت عطا فرما۔ ۔انکے تمام دُوست، مخلصین، رُفقاء تحریکِ پاکستان کے تمام مجاہدوں، غازیوں اور شہیدوں پہ اپنی کروڑوں، اربوں رحمتیں نازل فرما جو زندہ ہیں انہیں زندگی میں برکت و صحت عطا کر اور جو اس دُنیا میں نہیں ہیں انہیں جنت میں اعلٰی سے اعلٰی مقام عطا فرما۔۔ آمین یاربُ العالمین۔

#PakSoldier HAFEEZ

No comments:

Post a Comment