Thursday, September 28, 2017

پاکستان کا بنایا ہوا RPB-1

میٹرا ڈیورینڈل اینٹی رن وے -Matra Durandal
پاکستان کا بنایا ہوا - RPB-1 یعینی runway penetration bomb
یہ ایک ایسا اہم بم ہے جسے ہر ائیر فورس کو ضرورت ہوتی ہے ۔ خاص طور پر جب دشمن کے ہوئی اڈے آپ کے نزدیک ہوں تو اس کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ فرانس کی کمپنی میٹرا جسے اب ایم بی ڈی اے کہا جاتا ہے یہ اس کا ائیدیا ہے ۔ اس میزائیل کی اگر ایک کامیاب ڈیلیوری ہو جائے تو دشمن کا ائیر بیس یا پورٹ کئی ہفتوں کے لئے ناکارہ ہو جاتا ہے ۔ اس بم کی افدیت کے پیش نظر پاکستان نے نا صرف اسے خریدا بلکہ خؤد بھی بنایا۔ پاکتان کی ایرو کمپنی اسے بناتی ہے ۔ تا کہ مستقبل کی جنگ میں دشمن کے ہوئی اڈوں کی رن ویز کو نشانہ بنایا جائے ۔ڈیورینڈل کو لاک کرنے کے بعد جب فائر کیا جاتا ہے تو اس کا پیرا شوٹ کھل جاتا ہے اور یہ اس کی مدد سے 2 سیکنڈ ہوا میں رک کر رن وے کا سینٹر تلاش کرتا ہے اور پھر بم حرکت میں آتا ہے ۔ یہ رن وے کے اندر گہرائی تک چلا جاتا ہے بنکر بسٹر کی طرح اور پھر بلاسٹ ہو جاتا ہے جس سے رن وے میں بڑا سا کڑھا اور کریکس آ گاتے ہیں اور او کی مرمت میں ہفتوں لگ سکتے ہیں ۔پاکستان میں میراج اف سولہ اور جے اف-17 اسے ڈیلیور کرتے ہیں ۔
#PakSoldier HAFEEZ

No comments:

Post a Comment