Tuesday, October 03, 2017

پاکستان کے پاس موجود الضرار مین بیٹل ٹینک

الضرار مین بیٹل ٹینک پاکستان کے مشینی دستوں کا روح رواں ہے اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ٹینک ہے ۔ پاکستان نے ٹینک کو اپنی مرضی سے ڈھالنے کا فن اس سے ہی سیکھا ہے ۔ پابندیوں کے دور میں جب ایم ون ابرام کو پہلے ہی پاکستان ریجیکٹ کر چکا تھا ایک دم سے اتنے زیادہ ٹینکوں کو تبدیل کرنا ایک طرح سے درد سر تھا ۔ الخالد ابھی پیپرز میں تھا یا ورکشاپوں میں ٹیبلز پر اس زمانے میں ۔ پاکستان کے لیے اپنے 17 کے قریب ٹی-54 ٹی55 اور ٹائپ59 ٹینکوں کو تبدیل کرنا ایک درد سر بنا ہوا تھا ۔ یہ ٹینک پاکستان نے کئی سال تک خرید خرید کر ایک جنگل مچا دیا تھا ٹینک رجمنٹس میں۔ اس دوران پیوی انڈسٹری ٹیکسلا کے پلنرز نے ایک ایسا زبردست آئیدیا دیا جو کہ اس وقت فٹ تھا پلان کے مطابق ایک نیا ٹینک بنایا جائے ان کی چیسیز سے تا کہ چیسیز بنانے کا درد سر نا ہو اور بنی بنائی فریم کو بڑا کر کے نئی گن نئے ایفیونکس نئے آرمرز نئے ٹریکس نیا انجن اور سب کچھ ماڈرن فٹ کر دیا جائے ۔ ہاں پرانی چیسیز کو کچھ کیمیائی عوامل سے گزار کر بالکل نیا جیسا کر دیا جاتا ۔ یہ آئیڈیا اس وقت سب اوپر والوں کو پسند آیا اور 1990 میں اس پر کام شروع کر دیا گیا ۔ نئے ڈیزائین کے لیے یوکرائین کی مدد بھی لی گئی اور چائنا کی بھی مدد لی گئی ۔ اس طرح ایک چھوٹے سے پرانے ٹینک کی چیسز پر ایک نیا اور بڑا ٹینک بنایا گیا ۔ الضرار پر 50 کے قریب موڈیفیکیشنز کی گئی اور یہ ایک نئی چیز بنا۔ الضرار کا انجن 730 ایچ پی کا ہے اور اس کا وزن 40 ٹن ہے ۔اس پر 125ملی میٹر دھانے کی نئی سموتھ بور گن نصب کی گئی اور ایک سیکینڈری گن 12 اشاریہ 7 ملی میٹر کی نصب ہے ۔ 65 کلو میٹر فی گھنٹہ سے چلنے والے اس ٹینک کی رینج 450 کلو میٹر تک ہے ۔

No comments:

Post a Comment