امریکی ساختہ C-130 کارگو طیارہ 1956 میں منظرِ عام پر آیا۔ پاکستان نے امریکہ سے یہ جدید کارگو طیارے 1963 میں خریدے۔ جبکہ پاکستان نے 1965 کی جنگ میں اِن طیاروں کو بطور بمبار طیارے استعمال کر کے اِن طیارے کے خالق امریکہ اور باقی دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
پاکستان میں اِن طیاروں میں غیر معمولی تبدیلیاں کی گئیں اور پھر ان طیاروں کی مدد سے 1965 کی جنگ میں بھارت کی زمینی افواج اور آرمرڈ برگیڈز پر شدید بمباری کی گئی۔
پاکستان کے اس عمل سے امریکہ نہ صرف حیران رہ گیا بلکہ امریکہ نے پاکستان سے متاثر ہو کر 1968 میں C-130 طیارے کو باقاعدہ طور پر اپ گریڈ کر کے ایک اڑتے ہوئے ٹینک میں تبدیل کر دیا۔ امریکی فضائی کمپنی نے اس اپ گریڈڈ طیارے کو AC-130 کا نام دیا جسے امریکہ نے عراق، افغانستان، لیبیا، شام سمیت کئی ممالک میں بھرپور طریقے سے استعمال کیا اور آج بھی ان طیاروں کی کثیر تعداد امریکی افواج کا حصہ ہے۔

No comments:
Post a Comment