Monday, December 18, 2017

پاکستان کے جوہری پروگرام کے خلاف واویلا

پاکستان کے ایک دانشور پرویز ہود نے لندن میں اپنی کتاب کی تقریب رونمائی کے بعد بھارتی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کا تحفظ ایک بڑا چیلنج ہے اور پاکستان کی فوج میں بڑھتے ہوئے بنیاد پرستی کے عنصر کے باعث پاکستان کے ایٹمی ہتھیار بنیادپرستوں کے ہاتھ لگنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج میں موجود عناصر پاکستان کے ایٹمی ہتھیار ہائی جیک کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے فزکس کے استاد اور سیکولر دانشور کے خیالات پاکستان کے جوہری پروگرام کے بارے میں نئے نہیں ہیں اور وہ اس سلسلے میں پاکستان میں مسلسل مہم بھی چلاتے رہے ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں محسن پاکستان اور جوہری پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر بھی بنائی تھی۔ اس کے باوجود لندن میں ان کے خیالات جن الفاظ میں سامنے آئے وہ انتہائی خطرناک تہے ۔ پاکستان کے جوہری پروگرام کے غیر محفوظ ہونے کی بات تسلسل سے امریکا کی جانب سے سامنے آتے تہے یہ بات سب کو معلوم ہے کہ پاکستان حالت جنگ میں تہا اور امریکا دوستی کے پردے میں پاکستان کو تباہ کرنے پر تلا ہوا تہا اور اس سلسلے میں اس کا ہدف پاکستان کے جوہری پروگرام پر قبضہ ہی ہے۔ =================== پاکستان کی جانب سے کئی بار یہ بات کہی جاچکی ہے اور عالمی اداروں نے بھی اس کو تسلیم کر لیا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے نقطۂ نظر سے پاکستان کا جوہری پروگرام انتہائی محفوظ ہے۔ ان کے بیان کی خطرناکی یہ تہے کہ انہوں نے قومی سلامتی کے محافظ ادارے یعنی پاک فوج میں تفریق وتقسیم کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں بنیاد پرستی کے اثرات بڑھ رہے ہیں اور فوج کے بنیاد پرست عناصر جوہری ہتھیاروں کو ہائی جیک بھی کرسکتے ہیں۔ پرویز ہودبھائی اپنی نظریاتی جنگ کے لیے پاکستان کی سلامتی اور یکجہتی کو خطرے میں ڈال رہے تہے ۔ اگر وہ دانشورانہ سطح پر دنیا سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی مہم چلاتی تو ان کا ساتھ دیا جاسکتا تہا ، لیکن انہوں نے امریکا اور بھارت کو پاکستان سے گھر کی گواہی دی ۔ جہاں تک جوہری ہتھیاروں کا تعلق ہے۔ امریکا نے ہلکے درجے کے جوہری ہتھیار یعنی ڈیپی لیٹڈ یورینیم عراق اور افغانستان میں استعمال کیے اور صرف دس برس میں 15 لاکھ افراد کو قتل کردیا ۔ اس پر وہ کوئی بات نہیں کے اور جوہری ہتھیاروں کے بنیاد پرستوں کے ہاتھوں میں جانے سے دنیا کو خوف زدہ کررہے ہیں۔ وہ سب سے پہلے یہ بتائیں کہ دنیا میں جن سیکولر قوتوں کے پاس جوہری ہتھیاروں کی طرح بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں ان سے دنیا کو کس طرح محفوظ رکھا جائے۔ ایک سائنس دان اور دانشور کو گالی کی زبان میں بات نہیں کرنی چاہیے، جبکہ بنیادپرستی، امریکا کی تخلیق کردہ گالی ہے۔

No comments:

Post a Comment