Friday, February 23, 2018

ڈیورنڈل بم

جنگی جہازوں کا رن وے دفاعی طور پر مضبوط بنایا جاتا ہے تا کہ کسی بهی فضائ بم حملے میں  محفوظ رہ سکے.
اس ترقی کے ساته ہی جدید سے جدید بم بنانا بهی ضروری ٹهہرا جو کہ مضبوط سے مضبوط  ائیرپورٹ کا تیا پانچہ کر سکیں.
اس حوالے سے فرانس کی سب سے بڑی دفاعی کمپنی مارٹا نے 70 کی دهائ میں پچهلے کم طاقت ور بمب کو مزید بہتر بنا کر جدید بمب تخلیق کیا جسے ڈیورنڈل کے نام سے جانا جاتا ہے.
(ڈیورنڈل ایک فرانسیسی تلوار کا نام ہے)
یاد رہے اسی قسم کے بمبز کی مدد سے1967 میں چند لمحوں میں اسرائیل نے مخالف سعودی اتحادی ممالک کے ائیرپورٹس کی اینٹ سے اینٹ بجا دی تهی.
یہ بمب 200 کلو وزنی ہوتا ہے اور فرانس کے تقریبا" ہر جنگی جہاز پر لوڈ کیا جا سکتا ہے.
ڈیورنڈل بمب خریدے گئے فرانسیسی میراج 3&5 طیاروں کے ذریعے ایک خاص بلندی سے گرایا جاتا ہے لیکن پاکستان کا جےایف-17 تهنڈر طیارہ بهی ان بمبز کو اٹها سکتا ہے.
جہاز سے گرائے جانے کے بعد بمب کا ننها سا پیراشوٹ کهلتا ہے جو کہ بمب کے گرنے کے رفتار کم کر دیتا ہے لیکن ٹارگٹ کے نشانے پر آتے ہی پیراشوٹ الگ ہوجاتا ہے ،دشمن ملک کے رن وے پر گرتے ہی یہ بمب کسی اینٹی ٹینک میزائیل کی طرح پہلے زمین پینٹریٹ کرتا ہے اور پهر ہوش اڑا دینے والے بمب دهماکے سے ائیرپورٹ پاش پاش ہو جاتا ہے.
پاکستان نے 7دسمبر.2015 کو نااہل وزیراعظم کی موجودگی میں میراج طیارے کے ذریعے 100% کامیابی سے اسکا تجربہ بهی کیا تها.
پاکستان اس بمب کی مدد سے منٹوں میں بهارتی ائیرپورٹس کچرے کا ڈهیر بناسکتا ہے.

No comments:

Post a Comment