Saturday, August 26, 2017

نیول مائنز یا پانی کی بارودی سرنگیں


یہ 7 قسم کی ہوتی ہیں اور ہر ایک کی اپنی گہرائی اور کام ہوتا ہے
پہلی اپر واٹر ہوتی ہے جو پانی پر تیرتی رہتی ہے اور جیسے ہی کوئی جہاز اس کے قریب جائے یہ بلاسٹ ہو کر اسے تباہ کر دیتی ہے ۔
دوسری جسے بوٹم کہتے ہیں پانی میں کم گہرائی پر ہوتی ہے جو کہ نظر بھی نہیں یہ سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے اور تباہ کن ہے۔
تیسری جسے ایس ایس کہتے ہیں یہ پانی کے نیچے گہرائی میں لگائی جاتی ہے اور یہ آبدوزوں کو تباہ کرتی ہے۔
چوتھی کو ڈرفٹنگ مائن کہتے ہیں اور یہ پانی کے نیچے گہرائی میں پر سمندر کی تہہ سے اوپر ہوتی ہے جس سے گہرائی میں موجود آبدوزوں کا شکار کیا جاتا ہے۔
پانچویں بوٹم مائن کی دوسری قسم ہی جسے سمندر میں تہہ پر بٹھا دیا جاتا ہے اور وہ ہیوی مکناطیسی ہوتی ہے جیسے ہی کوئی جہاز سب نزدیک ہو یہ اسے پکڑ لیتی ہے اور اسے ہٹانا بہت مشکل ہے۔
چھٹی تورپیڈو مائن ہوتی ہے جسے کیپٹر مائن بھی کہا جاتا ہے یہ ایک وائر سے بندھی درمیان گہرئی میں ایک طرح سے معلق ہوتی ہے
ساتویں رائزنگ مائن ایسی ہی ہوتی ہے پر جیسے ہی ٹارگٹ نزدیک آئے اس کی وائر اسے چھوڑ دیتی ہے۔

یہ مائنز ہر قسم کے جہازوں کے لیئے خطرہ ہوتی ہیں ان کو لگانے کے لیے کچھ نہیں کرنا ہوتا بس سمندر میں پھنکنا ہوتا ہے ۔یہ مائنز کم خرچ میں دشمن کو بھاری نٖقصان دے سکتی ہیں ۔ 1 ہزار یا 5 ہزار ڈالر کی بنی مائن کئی سو ملین کا نقصان کر سکتی ہیں ۔ان کو مقناطیسی بنایا جاتا ہے اور بحری جہاز کا ہل لوہے کا ہوتا ہے بلکہ سارا ہزاروں ٹن لوہا ہوتا ہے جسے یہ پکڑتی ہیں اور تباہ کرتی ہیں ۔ اس طرح سینسر والی مائنز انٹیلیجنٹ ہوتی ہیں جو ٹارگٹ کو دیکھ بھال کر تباہ کرتی ہیں ایک اور قسم جو لہروں کے حساب سے بلاسٹ ہوتی ہے جب جہاز قرب آئے تو ۔الغرض یہ سمندر میں چھپی موت ہوتی ہے جو اندھی ہوتی ہے سول اور ملٹری کا فرق نہیں جانتی ۔ یہ ہوائی جہازوں سے بھی پلانٹ کی جاتی ہے۔  مائنز کو بحری راستوں پر بھی بچھایا جاتا ہے اور اندازے سے بھی راڈار کے پرانے ڈیٹا کی مدد سے بھی کہ کب کتنی بار اور کس وقت یہاں سے دشمن گزرا اور اندھا دھند بھی ۔ دشمن کو مومنٹ کو بلاک کرنے کے لیے خؤد بھی بچھائی جاتی ہے اور حملے سے بچنے کے لیے بھی ۔ ان ساحلوں پر بھی جہاں کوئی اہم تنصیب ہو جیسے کراچی کا ہمارا نیوکلئیر کناپ پلانٹ کا ساحل ۔

اے ایم ایس مائنز سوییپرز کی عمر پاوری ہونے پر پاکستان نے اس وقت 3 دنیا کے سب سے بہترین مائنز سوییپر خرید لیئے ہیں ۔ یہ فرانس بیلجیم اور نیدر لینڈ کے مشترکہ بنے ہوئے ہیں اور ان میں جدید ترین سنسرز اور کمپیوٹرز نصب ہیں یہ ہر طرح کی مائنز کو تبا کرنے ڈیفیوز کرنے اور ہٹانے کا کام کر سکتے ہیں ان کو بنانے میں کم سے کم لوہا اور فولاد استمال کیا گیا اور ہل بالکل چھوٹا بنایا گیا جو مائنز کو لگ کر بھی بلاسٹ نہیں ہونے دیتا ۔ان کوبنانے ہوتے انجن اور جہاز کی آواز اور ارتاش کا بھی خآص خیال رکھا گیا تا کہ یہ مائنز کے قرب جا کر بھی انہیں بلاسٹ نا ہونے دیں ۔ان میں جامرز بھی لگے ہیں۔ یہ چھوٹی سب میرین اور بوٹ بھی ساتھ رکھتے ہین جس سے سطح سمندر اور زیر سمندر مائنز سویپنگ کرتے ہین یہ پاکستان کے بحری راستوں پر ہر وقت گشت کرتے ہیں تا کہ کسی فاؤل پلے یا سبوثار جو سے اپنی نیوی اور میری ٹائم سول جہازوں کو بچایا جا سکے۔ یہ 170 فٹ لمبے ہیں اور ان پر 38 افراد سوار ہوتے ہین اور یہ 28 کلو میٹر کی سپیڈ سے چلتے ہیں۔ان پر مائنز کے سامنے تباہ کرنے کے لیے اور سیلف پروٹیکشن کے لیے گنز بھی نصب ہیں ۔ً      #PakSoldier HAFEEZ

No comments:

Post a Comment