ایم ایم-39 ایکزوسیٹ زمین سے فائر کیا جانے وال
اے ایم -39 ہوا سے فائر کیا جانے والا
ایس ایم-39 سب میرین سے زیر سمندر سے فائر کیا جانے والا
ایم ایم -40 اس کا بلوک -3 ہے جو 2007میں مارکیٹ میں آیا ۔ اس نے بہت ساری جنگوں میں حصہ لیا اور جہازوں کی غرقابی کی وجہ بنا ۔ اس کا سب سے مشہور نشانہ برطانوی نیوی کا ڈسٹرائیر ایچ ایم ایس شیفلڈ بنا تھاجسے ارجنٹائن ائیر فورس کے آتلانٹک جہاز نے ایکزوسیٹ سے تباہ کیا تھا ۔ عراق ایرن جنگ میں ایکزوسیٹ میزائیل کا نشانہ عراقی پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے امریکی اولیور فریگیٹ یو ایس ایس سٹارک بنی تھی ۔ پاکستان اس کے پہلے تین ماڈل استعمال کرتا ہے ۔ یہ ایک بھر پور میزائیل طاقت بن کر پاکستان نیوی میں انڈکٹ ہوا تھا اور اب تک ہے ۔ نیوی کی ہر سب میرین میں یہ موجود ہے اور پاکستان نیول ایوی ایشن کے بیڑے میں یہ سیی کنگ ہیلی کاپٹرز اور اٹلانٹک جہازوں پر نصب ہوتا ہے ۔ تو نیول رول کے لئے مخصوص میراج جہازوں کے سکواڈرن نمبر 8 حیدرز کے پاس بھی ہے جو بحر ہند اور بحیرہ عرب کے اوپر ایکزوسیٹ سے لیس پٹرولنگ کرتے ہیں