یہ سوال ہمارے سیاستدان میڈیا پہ آکر اٹھاتے ہیں تاکہ عوام کے دلوں سے آرمی اور آئی ایس آئی کی محبت اور اعتماد کو ختم کیا جا سکے ۔ اور یہ بات، جب ہمارے سادہ لوگ سنتے ہیں تو ان کے ذہنوں میں بھی اسطرح کے سوال اٹھنے لگتے ہیں اور وہ غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں ۔
اس بات کا جواب یہ ہے کہ دنیا کے ٹاپ ٹین (topten ) ممالک اسرائیل، انڈیا، ایران، افغانستان اور امریکہ کی ایجنسیاں مل کر پاکستان کے اندر دہشت گردی کروا رہی ہیں وہ سب بھی پاورز ہیں ۔ تقریبا %95 ان پاور کی دہشتگردی اور مشن کو، ہماری آرمی اور آئی ایس آئی مل کر ناکام کر رہے ہیں ۔ پاکستان اور ہمارے نیوکلیئر ہتھیار پوری دنیا کی نظروں میں ہیں اور وہ سب مل کر پاکستان کو توڑنے پر تلے ہوئے ہیں اور وہ سب مل کر جب، پاکستان کے اندر دہشت گردی کرواتے ہیں اور ہمارے سیاستدان بھی ان کو خود دعوت دیتے ہیں تو ہماری آرمی اور آئی ایس آئی معاذاللہ ........ تو نہیں وہ بھی ہماری طرح انسان ہیں جو اتنی بھاری تعداد میں سب چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں ۔ان کی قربانیوں اور محنتوں کی قدر کرو ۔ان کے عیب نکالنے کے بجائے ہمیں ان کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے ۔
میری تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ بعض سیاستدان، الیکٹرانک میڈیا، فیک اکاؤنٹس اور فیک پیجز جو اس طرح کے پراپگنڈہ سے ملک میں آرمی، آئی ایس آئی اور لوگوں کے درمیان نفرت پھیلانےکی کوشش کر رہے ہیں، فرقہ واریت کے ذریعے لوگوں کو آپس میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں ۔ پلیز، اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو اسطرح کے پراپگنڈہ سے بچائیں اور پاکستان کا دفاع کریں ۔ اللہ پاک ہم سب کو پاکستان کی سرزمین کی حفاظت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین ۔
#PakSoldier HAFEEZ

No comments:
Post a Comment