Monday, August 28, 2017
کہاں ہے وہ لوگ جو کہتے تھے کہ پاکستان نے افغانستان میں بیوقوفی کی
ھاں جی کہاں ہے وہ لوگ جو کہتے تھے کہ پاکستان نے افغانستان میں بیوقوفی کی ؟
اس بیوقوفی کی بدولت پاکستان دنیا کا بہترین اور جدید میزائل سسٹم ڈویلپ کر چکا ہے
دنیا کا چھوٹا ترین ایٹمی ہتھیار بنا چکا ہے
ایروناٹیکل انڈسٹری میں بڑی طاقتوں کے حریف کے طور پر سامنے آ چکا ہے
ہیوی ویپنز و آرٹلری میں خود کفیل یہ ملک
اسلحے کا ایک بڑا ڈیلر بن چکا ہے
اس بیوقوفی نے امریکہ کی معاشیات کا تیا پانچہ کر کے رکھ دیا
ہزاروں اپاہج امریکی فوجیوں کی شکل میں اور لامحدود اخراجات کی شکل میں ایک سپر پاور کا بیڑا غرق کردیا
یہ وہی بیوقوفی تھی جس نے جہاں ایک طرف پاکستان کو صدام کے عراق بننے سے بچایا وہیں امریکہ کو ویتنام سے بھی بدترین شکست کے دھانے پہ بٹھا دیا .. ہنستے کھیلتے امریکیوں کو تابوتوں میں پیک کر دیا اور انہیں پتہ تک نا چلا
جنگ دھوکے کا نام ہے .. اور پاکستانیون سے بڑے رنگ باز اور فراڈئیے کہاں ملیں گے , جو بقرہ عید پہ بھی گدھا گائے کے بھاؤ بیچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
پاکستان امریکہ کو ایسی شکست دے چکا ہے جسے امریکہ کو شکست مانتے ہوے بھی شرم آئے گی , امریکی جوتے امریکہ ہی کے سر پر مارنے والے اس ملک کے کارناموں پہ
مورخ ہنسے گا قہقہے لگائے گا , دنیا کی شاطر ترین عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرے گا , ستر ہزار قربانیوں کے عوض ایک سپر پاور کو شکست دینے والے معمولی نہیں ہوسکتے
#PakSoldier HAFEEZ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment