Tuesday, September 19, 2017

امریکہ اب اپنی بربادی کیلئے تیار رہے

امریکاکی جانب سے پاکستان پرممکنہ طورپر پاپندیاں عائدکرنے اور اتحادی درجہ کم کرنے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد آئندہ کے حالات سے نمٹنے کیلیے ٹرمپ حکومت کے ساتھ ’’سخت ترین  پالیسی‘‘ اختیارکرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔سخت ترین پالیسی کے تحت3آپشنز پربتدریج عمل درآمد کیاجائے گا،پاکستان کی جانب سے امریکا کے ساتھ آئندہ کی پالیسی کے حوالے سے ان آپشنز پر عمل در آمد کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کی منظوری سے کیاجائے گا ان آپشنز میں امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کو محدود کرنا ،دہشت گردی کے معاملات پر امریکا کے ساتھ باہمی تعاون میں کمی اورافغانستان کیلیے امریکی حکمت عملی میں عدم تعاون شامل ہیں، پاکستان کی جانب سے اپنی حکمت عملی پرعمل درآمد اس وقت کیاجائے گا جب ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے خلاف کوئی اقدام کا اعلان کریگی۔#PakSoldier HAFEEZ

No comments:

Post a Comment