Wednesday, September 27, 2017

پاکستان سے دفاعی تعاون بڑھ رہا ہے‘ سخوئی لڑاکا طیارے بھی بیچیں گے : روسی نائب خارجہ

پاکستان روس سے اب ایم آئی 35 ایم ہیلی کاپٹرز کے علاوہ جدید ترین (فورتھ جنریشن کے) سیخوئی ایس یو 35 لڑاکا جیٹ طیارے حاصل کرے گا۔  روسی خبر رساں ایجنسی سپوتنک کے مطابق یہ بات روس کے نائب وزیر خارجہ  نے بتائی ہے۔ اس سے قبل اس سال چار ایم آئی۔ 35 ایم لڑاکا ہیلی کاپٹرز کی ڈیلیوری کیلئے پاکستان کو کنٹریکٹ کا مسودہ بھیجا جا چکا ہے۔ یہ بات تاس نے ذرائع کے حوالے سے بتائی ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس میں دوسرے شعبوں میں بھی تعلقات بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان روس کا قریبی شراکت دار ہے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبوں میں بھی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔
 پاکستان نہ صرف خطے میں بلکہ ہر سطح پر روس کا بہترین شراکت دار ہے، میں نہیں سمجھتا کہ ان دونوں کے درمیان زیر بحث رابطے بھارت کیلئے کسی بھی قسم کے حسد کا سبب بنیں گے۔ سخوٹی ایس یو 35 جنگی طیارے کی ساخت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ کثیر المقاصد اہداف کا حامل دو انجنوں پر مشتمل طیارہ ہے اس میں پانچویں (ففتھ جنریشن) نسل کے طیارے کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان جنگی طیاروں کی خریدوفروخت کیلئے بات چیت ایسے وقت میں ہورہی ہے جب پاکستان کے روایتی حریف پڑوسی ملک بھارت سے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوچکے ہیں۔ واضح رہے روس کے طویل عرصے سے بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات قائم ہیں جس کی بنیاد پر اس نے ہمیشہ اہم تنازعات پر بھارتی موقف کی کھل کر حمایت کی ہے اور سلامتی کونسل میں کشمیر کے حوالے سے بھارت کے خلاف قرارداد بھی ویٹو کرچکا ہے تاہم اب اس نے ماضی کے برعکس پاکستان سے بہتر تعلقات کیلئے اقدامات کرنا شروع کردئیے ہیں۔ روس کی جانب سے جنگی سازوسامان کی فروخت کے معاہدوں کے علاوہ پاکستان میں تعمیراتی کاموں کے منصوبوں کا بھی آغاز بھی تعلقات بہتر بنانے کی کڑی ہے۔
#PakSoldier HAFEEZ

 

No comments:

Post a Comment