Wednesday, September 27, 2017

آج_کی_جنگیں

ایک زمانہ تھا جب جنگیں ہاتھوں سے طاقت کے بل بوتے پر لڑی جاتیں تھی۔ پھر اس جگہ مختلف ہتھیار لیتے گئے فرسٹ سے سیکنڈ جنریشن وار  اور تھرڈ جنریشن وار کے نام دیے جانے لگے ۔ اور پروپیگنڈا جنگ کا باقاعدہ حصہ بن گیا  جنگ عظیم میں تو ہٹلر نے باقاعدہ پروپیگنڈہ وزیر بنا لیا تھا ۔

تھرڈ جنریشن وار سے دنیا فورتھ جنریشن وار کی طرف چلی گئ اور حالیہ زیادہ تر جنگیں اسی جنگی ڈاکٹرائین کے تحت لڑی گئیں ۔

اب ایک مزید خطرناک جنگ جس کو ففتھ جنریشن وار کا نام دیا گیا ہے۔
آج یہ جنگ پورے زور و شور سے ہمارے ملک اور ملت کے خلاف جاری ہے۔
یہ ایک ایسی جنگ ہے جس میں دشمن صرف اپنا سرمایہ استعمال کرتا ہے جب افرادی قوت اور  میدان جنگ آپ ہی کا گھر ہوتا ہے۔

آپ نے سوشل میڈیا پر اکثر دیکھا ہو گا کہ چھوٹے چھوٹے لوگ بھی کبھی پاکستان کے خلاف کبھی اداروں کے خلاف کبھی مختلف قبیلوں اور برادریوں کے خلاف نفرت انگیز مواد لکھتے رہتے ہیں ۔
ان لکھنے والے افراد میں چند ایسے ہوتے ہیں جو دشمن کے ایجنٹ ہوتے ہیں اور دشمن سے پیسہ لیکر اور مختلف مراعات لیکر ضمیر فروشی کرتے ہیں جبکہ چند ایسے بھی ہوتے ہیں جو ان کے پروپیگنڈے کا شکار ہو کر اس کمپین میں شامل ہو جاتے ہیں ۔

میں ازادکشمیر کے نوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اس سازش کو سمجھیں اور اس کا حصہ نہ بنیں ۔ یہ آپ کے دشمن کی چال ہے ۔

اس دشمن کی پہچان یہ ہے کہ یہ جب بھی بات کریں گے یہ پاکستان کے خلاف بات کریں گے ۔ یہ کبھی نہیں کہیں گے کہ 1947 سے لیکر آج تک بھارت نے 6 لاکھ مسلمانوں کو شہید کیا ۔ بلکہ یہ کہیں گے کہ قبائلیوں نے حملہ کیا اور انڈیا مدد کرنے آیا ۔۔

یہ 1946 میں جنگ آزادی لڑنے والے مجاہدوں اور غازیوں کو گالیاں دیں گے جب کہ ظالم مہاراجہ کو ہیرو قرار دیں گے ۔
یہ ازادکشمیر میں موجود مختلف قبائل کے نوجوانوں کو استعمال کر کہ قبائل پر بحث مباحثہ کریں گے اور یوں ایک دوسرے کے قبائل کو گالیاں دے کر لوگوں میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کریں گے ۔
یہ مختلف شخصیات کو مختلف قبائل سے جوڑ کر متنازعہ بنانے کی کوشش کریں گے ۔

ان کا بنیادی مقصد ہمارے معاشرے میں مختلف برادریوں کے درمیان نفرت پیدا کر کہ افراتفری کا ماحول پیدا کرنا ہے ۔
آپ لوگ ان سے باخبر رہیں ۔
ان لوگوں کی اپنی منزل بھارتی  را  سے پیسے لینا اور پھر کسی یورپی ملک یا امریکہ کی نیشنلٹی حاصل کرنا ہوتی ہے ۔ جس میں کافی سارے لوگ نیشنلٹی لے چکے بھی ہیں ۔

اب یہ لوگ بے روزگار نوجوانوں کو جھانسا دیتے ہیں کہ آپ بھی پاکستان اور پاک فوج کے خلاف لکھو تو ہم آپ کو بھی یورپ کی نیشنلٹی دلوائیں گے ۔ چند ایک کو باقاعدہ تھوڑا بہت خرچہ بھی بھیجتے ہیں ۔۔۔
اس لیے دوستو  یاد رکھیں۔۔۔ یہ آپ کے دشمن ہیں ۔

پاکستان ہم نے بنایا تھا ۔ پاکستان ہمارا ہے ۔
پاک فوج ہماری محافظ ہے ۔
۔
پاکستان زندہ باد
پاک فوج پائندہ باد ۔

No comments:

Post a Comment