دوسری جنگ عظیم کے دوران سویت یونین کے شہر سٹالن گریڈ Stalingrad (موجوہ نام وولگوگریڈ) میں جرمن فوجیوں کی لاشیں پڑیں ہیں-
ایک شہر پر قبضے کے لیے لڑی گئی یہ انسانی تاریخ کی سب سے خوفناک لڑائی سمجھی جاتی ہے جس میں بیس لاکھ لوگ براہ راست نشانہ بنے-
اس میں سویت یونین کے پانچ لاکھ کے قریب لوگ برے طریقے سے مارے گئے یا لاپتہ ہو گئے ساڑھے چھ لاکھ بری طرح زخمی معذور یا بیمار ہوئے اور حملہ آور نازی اتحاد کے سوا سات لاکھ فوجی نشانہ بنے، جن میں چار لاکھ جرمن، ایک ایک لاکھ سے زائد اطالوی، رومانوی اور ہنگرین تھے-
جنگ کی دھول بیٹھنے پر پتہ چلا کہ کہ دونوں طرف ساڑھے تین ہزار جنگی جہاز چھ ہزار ٹینکس اور بائیس ہزار بندوقیں تباہ ہو چکیں ہیں اور شہر کے دودھیا برف پوش پہاڑ آدم کے لہو سے سرخ ہو چکے ہیں-

No comments:
Post a Comment