Tuesday, October 24, 2017

پاکستان اپنا سیٹلائٹ خود لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک کے مطابق پاکستان کے میڈیم رینج شاہین مزائل کو صرف دشمن پر صرف ایٹم بم گرانے کے لئے ہی نہیں بلکہ اسے سیٹلائٹ لانچ کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان کا تیار کردہ میڈیم رینج شاہین مزائل فائر کیے جانے کے بعد خلا میں داخل ہوتا ہے اور اپنا وارہیڈ بلکل ایسے ہی ریلیز کرتا ہے بلکل ایسے جیسے سیٹلائٹ کو ریلیز کیا جاتا ہے۔ پھر وارہیڈ اپنے ٹارگٹ کی جانب روانہ ہوتا ہے۔
اسی وجہ سے اس مزائل میں وارہیڈ کی جگہ سیٹلائٹ کو نصب کر کے خلا میں کامیابی کے ساتھ چھوڑا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر ثمر مبارک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے مزائلوں کی حیرت انگیز کامیابی کی وجہ سے اپنا اسپیس پروگرام اپنے ہی بل بوتے پر شروع کر سکتا ہے جبکہ اسپیس پروگرام کو شروع کرنے کے لئے فنڈز درکار ہیں اور معاشی حالات درست ہونے پر پاکستان کا اپنا خلائی ادارہ ہوگا جو دنیا کے کسی بھی بڑے خلائی ادارے کے ہم پلہ ثابت ہوگا۔

No comments:

Post a Comment