Friday, October 20, 2017

جے ایف سترہ بلاک 3 کے ائیر فریم کا ڈیزائن

پاکستان اور چین کے اشتراک سے بنائے جانے والے لڑاکا طیارے جےایف 17 بلاک 2 کے بعد بلاک3 پر بھی کام شروع ہے جسے پاکستان کی تاریخ کا سب سے جدید ترین لڑاکا طیارہ بنایا جائے گا اور اس لڑاکا طیارے کے ائیر فریم کے ڈیزائن کو حتمی شکل 2017 کے شروع میں دے دی گئی تھی مگر ابھی تک اس کے ائیر فریم کو عوامی طور پر نہیں دکھایا گیا۔جب کہ ہر پاکستانی اس انتظار میں ہے کہ وہ کب اس جدید ترین پاکستانی لڑاکا طیارے کو دیکھے گا۔
پاک فضائیہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس طیارے میں دو پائلٹس سوار ہوسکیں گے اور بلاک 1 اور بلاک 2 کے مقابلے میں بلاک 3 زیادہ ہتھیار لے جا سکے گا مگر ایک دوسری اطلاع کے مطابق جے ایف سترہ بلاک 3 شکل و صورت کے لحاظ سے بلاک 1 اور بلاک 2 ہی کی طرح کا ہوگا۔ مطلب اس طیارے کے ائیر فریم کے ڈیزائن میں بہت کم تبدیلی کی گئی ہے۔یاد رہے جے ایف سترہ بلاک 1 اور بلاک 2 طیاروں میں سات ہارڈ پوائنٹس ہیں اور فیول ٹینکس انسٹال کرنے کے بعد یہ طیارے صرف چار میزائل لے جا سکتے ہیں۔
پاک فضائیہ کے مطابق بلاک 3 لڑاکا طیارے کے 9 ہارڈ پوائنٹس ہوں گے۔ساری معلومات اور اطلاعات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہی ثابت ہوتا ہے کہ بلاک 3 میں فیول ٹینکس ایف سولہ بلاک 52 کی طرح اوپر کی طرف یعنی کنفارمل فیول ٹینکس ہوں گے۔طیارے کے پروں کے سائز میں اضافہ کرکے مزید 2 ہارڈ پوائنٹس رکھے جائیں گے۔ اسکے علاوہ طیارہ ڈبل ریکس کی سہولت سے بھی لیس ہو گا یعنی ایک ہارڈ پوائنٹ پر 2 لمبے فاصلے تک فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل انسٹال کیے جا سکیں گے۔جے ایف سترہ بلاک تھری4.5 جنریشن کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ہوگا جوکہ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے چینی ساختہ J 10B اور J 10C کے برابر ہوگا۔ پہلا بلاک 3 طیارہ 2019 میں پاک فضائیہ کا حصہ بن جائے گا۔

No comments:

Post a Comment