Tuesday, October 10, 2017

نیٹو گردی .. کیا یہ دہشت گردی کے بھیس میں پاکستان کے خلاف خاموش جنگ کا آغاز نہیں

 سوات اور وزیررستان کے آپریشن کے بعد جہاں دشت گردوں کی کمر ٹوٹی وہیں امریکا ان آپریشنز کی کامیابی اور دشت گردوں کی کمر ٹوٹنے  پر شدید غضب کھاے بیٹھا ہے   افغانستان کے راستے جس انداز میں پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کر کے پاک فوج کو جس انداز میں نشانہ بنایا گیا اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو افغانستان لے جا کر ذبح کیا گیا -جس زمداری تحریک طالبان کی جانب سے قبول کی گی -جب کے امریکا اور نیٹو کی جانب سے پرسرار خاموشی اختیار کی گی .وہ جہاں قابل مذمت ہے وہیں انتہائی شرمناک بھی ہے. ناصرف امریکا اور نیٹو کی اس گھٹیا حرکت پرجو دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں بلکے ہمارے صاحب اختیار کے لیے بھی جو زور شور سے صرف سکھے احتجاج سے ہی معاملات کا پیٹ بھرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو دیگجی میں پاپ کارن کی اچھل کود کے برابر ہیں .
        یاد رہے اس حملے سے کچھ دن پہلے ہی امریکا کی جانب سے دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان میں آپریشن کی دھمکی دی گی تھی .اور یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی جب پاکستان کے کی جانب سے نیٹو مذاکرات ناکامی  کا شکار ہوے .کیا یہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے بھیس میں باقاعدہ خاموش جنگ کا آغاز نہیں تہا  .کیا ہمارے صاحب اختیار ابھی تک سوتے ہی رہیں گے ؟؟یہی نہیں امریکا کی جانب سے نیٹو سپلائی کی بندش کے بعد بحری بیڑا بھی دباؤ میں لانے کے لیے پاکستانی سرحدوں میں لا کھڑا کرنے کا دعواہ کیا گیا

       ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کے افغانستان کے اندر نیٹو کے جگہ جگہ چیک پوسٹیں بنی ہوئی ہیں جن کو پاکستان پر دشت گردوں کے حملوں کے دوران کھول دیا جاتا ہے نہ صرف یہ بلکے دشت گردوں کو افغانستان کے اندر اسلح اور تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے .جس کے لیے نیٹو کّے باقاعدہ کیمپز مسلسل کام کر رہے ہیں .جو ناصرف تحریک طالبان کے جعلی دشت گردوں کو بلکے بی ایل اے کے دشت گردوں کو بھی تربیت فراہم کر رہے ہیں -جن سے لاتعلقی کا اظھار تحریک طالبان افغانستان کے امیر المومنین ملا عمر بھی کر چکے تہے  .جو تحریک طالبان پاکستان کی پاکستان کے اندر گھٹیا کاروائیوں سے کافی بیزار تہے  .اور اس خون خرابے کو ناپسندگی کی نگاہ سے دیکھتے تھے
   یہ کوئی پہلا  حملہ نہیں تہا جو پاکستان آرمی کے خلاف کیا گیا .اس سے پہلے نیٹو اور امریکا کی جانب پاکستان آرمی کو کمزور کرنے کے لیے متواتر حملے کیے جا چکے ہیں جن میں سب سے بڑا حملہ سلالہ چیک پوسٹ کا ہے جس میں براہ راست پاکستان آرمی کے جوانوں کو نشانہ بنا کر شہید کیا گیا -جس کے بدلے میں نیٹو سپلائی کی بندش کی سزا امریکا اور نیٹو کو بھگتنا پڑی

    دہشت گردوں کے بھیس میں پاکستان سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا .جس کی ذمداری ڈرائنگ روم میں بیٹھے تحریک طالبان پاکستان  نے قبول کی .جو اس بات کو ثابت کرتی ہے کے تحریک طالبان پاکستان نیٹو اور امریکا کے کتنے قریب ہیں -اور ان کی ہی کی گود میں بیٹھ کر  پاکستان میں جگہ جگہ دشت گردی کے واقعات کرتے پھرتے ہیں - جن میں خودکش حملے ،لوگوں کا اغوا .بھتہ کی وصولی (جس کو یہ مال غنیمت کا نام دیتے ہیں )شامل ہیں -یہ سب ثبوت نبی اکرم (ص) کی خوارج کی ان احدیث کو بھی پورا کرتے ہیں جن میں نبی اکرم (ص)نے خوارج کے آخری گروہ کے دجال کے ساتھ ملنے کا ذکر کیا ہے
  ضرورت اس بات کی ہے.کے امریکا نیٹو  کی نہ صرف مذمت کی جائے بلکے فیس بک اور نیٹ کی مختلف سیڈز پر اس کے خلاف بائیکاٹ  کا آغاز کیا جائے ۔    #PakSoldier HAFEEZ

No comments:

Post a Comment