Monday, October 23, 2017

دنیا میں طاقت کا توازن تیزی سے بدل رہا ہے

 اگر اللہ نے چاہا تو آنے والا دور پاکستان اور پاکستانیوں کا ہوگا کل تک پاکستان کو آنکھیں دکھانے والا امریکہ اب پاکستان سے کام نکلوانے کے لیئے چین اور سعودی عرب کے ترلے کرتا پھرتا ہے افغان جنگ میں امریکہ کو پاک آرمی اور آئی ایس آئی نے ایسا رگڑا لگا دیا کہ خود ہاتھ بھی نہیں ہلایا اور امریکہ کو اربوں ڈالر کا مالی نقصان دیا ہزاروں امریکی و اتحادی فوجی جان سے گئے اور اتحادی بھی اب امریکہ سے دور ہٹتے نظر آتے ہیں دوسری طرف اسرائیل کی بے جا حمایت اور ہر معاملے میں امریکی دوغلا پن واضع ہوتے ہی اب تمام خلیجی ریاستیں جو کبھی امریکی دفاع کی چھتری تلے تھیں اب امریکہ کو چھوڑ کر اپنے دفاع کے لیئے پاکستان کی طرف مائل ہو رہی ہیںکچھ عرب ریاستیں پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدوں میں دلچسبی رکھتی ہیں اس ضمن میں سعودی عرب سے ملنے والے ڈیڑھ ارب ڈالر صرف ایک قسط ہے ذرائع بتاتے ہیں اصل معاہدہ پندرہ ارب ڈالر کا ہے پاکستانی اسلحے کی بھی عرب دنیا میں بڑے پیمانے پر ڈیمانڈ ہے مالی فوائد سے قطع نظر موجودہ صورتحال اسلامی دنیا کو متحد کر رہی ہے جس کی قیادت بلاشبہ پاکستان کرے گا پاکستان کی لازوال ایٹمی طاقت اور منظم فوج اسلامی دنیا کی طاقت بننے جا رہی ہے ایسا ہوگیا تو جہاں ہمارے لیئے ترقی اور خوشحالی کا در کھلے گا وہیں خلیج میں موجود ہماری فوجی قوت کی وجہ سے ہم دنیا کی نئی سپر پاور بھی بن سکتے ہیںاور یہ کوئی خواب نہیں بلکہ روشن حقیقت ہے درجنوں یورپی تھنک ٹینکس اور خفیہ اداروں کی یہ رپورٹ کچھ عرصہ قبل منظرعام پر آچکی ہے کہ پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو 2030 تک پاکستان سپرپاور بن جائے گابس ہمیں صرف اپنی صفوں میں موجود غداروں کو پہچاننا ہوگا کرپٹ سیاستدان فرقہ پرست منافق مذہبی لیڈر اور غیروں کے کٹھ پتلی قوم پرست اور لسانیت و صوبائیت کو ہوا دینے والے غدار ہیں جنہوں نے آج تک ہماری ترقی کا راستہ روکے رکھا مگر اب انشاءاللہ وقت بدلنے والا ہے قوم بیدار ہو رہی ہے وطن پرست اور مفاد پرست آہستہ آہستہ سامنے آ رہے ہیں اللہ نے چاہا تو وہ دن دور نہیں جب میرا پیارا وطن اقوام عالم کی قسمت کے فیصلے کرے گا انشاءاللہ...

No comments:

Post a Comment