کہ جس نے اس ملک خدداد ہی نہیں
اسلام اور دنیا بھرکے مسلمانوں کے لئے دن رات ایک کرکے اپنی ساری صلاحیتیں صرف کر دیں لیکن ۔۔۔۔
وہی انسان آج دنیا کے ان مظلوموں میں شامل ہے کہ جن پر سب سے زیادہ نشتر برسائے جاتے ہیں۔
جنرل ضیاء الحق کہ جس نے قوت ایمانی سے دنیا کی دوسری سپر پاور سوویت یونین کو تنکوں کی طرح بکھر دیا ۔
جس نے بھارت جیسے مکار دشمن کی ہر چال کا منہ توڑ جواب دے کر قومی سا لمیت کی حفاظت کی ۔
جس نے شراب وفحش لٹریچر کا خاتمہ کیا ۔ جس نے زکوة و عشر اور نماز کا نظام قائم کیا ۔ جس نے خانہ کعبہ میں امامت کروائی۔
جس نے ملک میں سوشلزم کا جنازہ نکال کر اسلامی نظام کے قیام کے لیے عملی اقدامات کیے۔ ضیا ء الحق کی شہادت پوری مسلم امّہ میں انتہائی دکھ اور افسوس سے سنی گئی …
دنیا بھر کے مسلم رہنماؤں ،اسلامی اداروں اور تنظیموں کے ذمّہ داروں اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں نے ان کے جنازہ مین شرکت کی۔ اس جنازہ میں لاکھوںلوگوں نے شرکت کی۔پورے ملک مے صف ا ماتم بچ گئی اور لوگ زار و قطار روتے رہے..
پاکستان کا واحد حکمران جس نے گیارہ برس تک حکمرانی کی اور اپنے کسی اولاد کو سیاست میں نہیں لایا۔
خاندانی سیاست نہیں کی اورگیارہ برس تک ملک کا سفید و سیاہ مالک ہونے کے باوجود ایک پیسہ کی کرپشن نہیں کی۔ ضیاء کے بعد آنے والی بے نظیر کی حکومت نے ساری حکومتی مشنری کے استعمال کے باجود ضیاء الحق اور ان کے خاندان پرکرپشن کا کوئی الزام تک نہیں لگا سکی۔
بے شمار پہلوئوں سے عالمی شہرت رکھنے والی امریکی شخصیت بروس ریڈل کی ایک کتاب منظر عام پر آئی ۔
کتاب ”وٹ وی وون” ہم نے کیا جیتا؟ “What we won” کا موضوع روس کے خلاف افغان جہاد ہے، جس کے بارے میں آج بھی ہمارے ہاں بیشتر اسلام اور جہاد بیزار لوگ یہ کہتے پھرتے ہیں کہ یہ امریکہ کی جنگ تھی، جس میں پاکستان کو بہت نقصان ہوا ۔ وغیرہ وغیرہ۔
لیکن بروس ریڈل نے اپنی اسی کتاب میں ایسے تمام نظریات ایسا رد کیا ہے کہ ان کے خیالات کا اب کسی کو جواب دینے کی ہمت نہیں ہو رہی۔
#بروس_ریڈل ......لکھتے ہیں کہ ..
سابق سویت یونین کے خلاف افغان جنگ سی آئی اے نہیں بلکہ #ضیاء_الحق کی جنگ تھی جس کیلئے آئی ایس آئی نے مجاہدین کو جنگی حکمت عملی اور قیادت فراہم کی۔

No comments:
Post a Comment