Tuesday, October 03, 2017

اکیس کروڑ لوگوں کا ملک جدید اسلحے سے لیس ایک ایٹمی قوت

بھارت کی پاکستان سے دشمنی پہلے بھی نہ کچھ کم تھی نہ ڈھکی چھپی تھی لیکن جب سقہ بین الاقوامی دہشت گرد مودی بھارت کا وزیراعظم بنا تو اس میں کچھ اور اضافہ ہوا اور اب جب پاکستان اور چین کے درمیان موجودہ اقتصادی راہداری کا معاہدہ ہوا تو جیسے بھارت کے وزیراعظم سے لے کراس کے ہر وزیر اور مشیر کا منہ پاکستان کے خلاف کھل گیا بلکہ یوں کہیے کہ اس کے ایوانوں میں جیسے آگ بھڑک اٹھی اور ایک طرف براہ راست اس معاہدے کے خلاف زہر اُگلنا شروع کردیا تو دوسری طرف جہاں اور جس بیرونی ملک کے دورے پر اس کے وزیراعظم سے لے کر ایک عام وزیر تک گیانے پاکستان کے بارے میں ہرزہ سرائی کو اپنا معمول بنالیا ہے۔ طاقت کے زعم میں مبتلاء بھارت نے اپنے دہشت گرد ہونے کا اعتراف تک کر لیا اور مان لیا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کرارہا ہے مودی جو شدت پسند اور جنونی تو پہلے بھی تھا لیکن وزیراعظم بننے کے بعد اس میں تیزی یوں آئی کہ چونکہ اس کے ملک میں اب اس کا حکم چلتا ہے تو اس کے خیال میںیہ حکم پڑوسی ممالک کو بھی ماننا چاہیے اور اسی زعم میں اس نے پاکستان کو دھمکیاں دینی شروع کیں اور اعتراف جرم بھی کر لیا۔ بنگلہ دیش میں مجیب کی بیٹی حسینہ واجد نے جب سابق بھارتی وزیراعظم واجپائی کو ایک ملک یعنی پاکستان کو توڑنے پر تمغے سے نوازا تو اس موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مودی نے اُگل ہی دیا کہ یہ جرم اُس کے ملک نے کیا ہے اور یہ بھی کہ مکتی باہنی انہی کے لیے کام کرتی رہی۔ کاش عام بنگالی ہی اس سازش کا راز کھلنے پر جاگ جاتا اور کوئی اس سے پوچھتا کہ اس کو کیا حق تھا کہ وہ دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتاشاید ایسا کسی نے سوچا بھی ہو لیکن وہ دیکھ رہے ہیں کہ باغیوں کے مقابلے میں حکومت وقت کا ساتھ دینے کے جرم میں محب وطن لوگوں کو آج تختہء دار پر لٹکایاجارہا ہے لہٰذا وہ خاموش رہے ہوں لیکن آخر کار جب اس جرم کا اعتراف تو کرہی لیاگیاہے تو یہ بات بھی مان لی جائے کہ بنگالیوں کے قتل عام اور عورتوں کی آبروریزی کے جو الزامات پاکستان پرلگائے جارہے تھے وہ بھی دراصل بھارت کا ہی کارنامہ رہا  جس میں شیخ حسینہ کا باپ شیخ مجیب بھی ملوث رہا  اقتدار کے لیے تو سب ہی چلتا ہے لہٰذا مجیب اور بھارت نے عورتوں کی آبروریزی اور بنگالی اور غیر بنگالی مسلمانوں کے خون سے اگر ہاتھ رنگ لیے تو اقتدار تو مل گیا۔ بات یہاں جاکر رُکی نہیں بلکہ کئی بنگلہ دیشی حکومتوں کے ساتھ مل کرکئی دہائیوں سے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا رہا ۔ اب جب برما کی حکومت نے انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی برا سلوک کیا کیونکہ وہ مسلمان تھے اور بے شک کہ دنیا میں ایسے مظالم کی مثال نہیں ملتی دنیا اور اقوام متحدہ ان مظالم پر خاموش ہے  پاکستان اور ساری دنیا نے تو جان لیا کہ بھارت دہشت گرد کاروائیاں کرتا ہے اور ببانگ دہل کرتا ہے لیکن بھارت یہ بھول گیا کہ پاکستان میانمار نہیں پاکستان ہے اکیس  کروڑ لوگوں کا ملک جدید اسلحے سے لیس ایک ایٹمی قوت اگر پاکستان اتنا ترنوالہ ہوتا تو اب تک بھارت اسے چبا چکا ہوتا۔ اسے بنگلہ دیش میں اپنی کامیابی پر ناز ہے تو وہ یاد رکھے مشرقی پاکستان مغربی پاکستان سے ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ دور تھا اور بھارت سے تین طرف سے گھراہوا بھی جہاں اس نے نفرت کا بیج بہت پہلے بولیا تھا لہٰذا وہ کامیاب ہوگیا لیکن اب کے اعتراف کے بعد تو اس کا مکروہ چہرہ اور بھی واضح ہو گیا ہے پاکستان پہلے بھی یہ بات کہتا رہا اور باربار کہتا رہا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر مختلف اسلامی ممالک پر یلغار کرنے والے امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک بھارت کے اعتراف جرم پر بھی خاموش ہیں کیونکہ یہ جنگ دراصل دہشت گردی نہیں بلکہ اسلامی دنیا کے خلاف ہے۔ یہاں گلہ اسلامی ممالک سے بھی ہے جوباہم دست وگریبان ہونے میں فخرمحسوس کرتے ہیں اور افغانستان، بنگلہ دیش اور حتیٰ کہ ایران بھی اکثر اوقات بھارت کی ہی ایما پر پاکستان کے خلاف صف بستہ ہو جاتے ہیں۔ بنگلہ دیش میں تو جب تک غدار مجیب کی بیٹی مسند اقتدار پر براجمان ہے کسی بہتری کی اُمید نہیں لیکن باقی اسلامی دنیا کو بھارت کی چالوں کو ضرور سمجھنا چاہیے لیکن یہاں توحال یہ ہے کہ بھار ت کو اب تک اسی کی زبان میں پاکستان سے جواب نہیں ملا،  ہاں آرمی چیف اور کور کمانڈروں نے بھارت کو بھارت کے لہجے میں جواب ضرور دیا  لیکن ایسی باتوں کے جواب میں اعلیٰ سطحی فوجی اور سیاسی قیادت بیک زبان، بیک انداز اور ایک ہی لہجے میں بولے تو قومی یکجہتی کا جو اظہار ہوتا ہے وہ خود بخود دشمن کو پہلے تولنے اور پھر بولنے پر مجبور کرتا ہے۔ #PakSoldier HAFEEZ

No comments:

Post a Comment