یہ جہاز آئی ایل -76 ٹرانسپورٹ جہاز کا ہی ایک ورژن ہے پر اس میں جو خصوصیت ہے وہ اسے منفرد بناتی ہے آئی ایل -78 کو MRTTP یا ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ پلین بھی کہا جاتا ہے ۔ اس کے اندر دو ٹینک فٹ کیے جاتے ہیں ہر ٹینک میں 18230 لیٹر فیول ہوتا ہے جو یہ جہاز دوسرے جہازوں کو ہوا میں اڑتے ہی ایریل ری فیولنگ کرتا ہے ۔اب تک اس طرح کے 53 جہاز بنائے جا چکے ہیں ۔اس کے دونوں پروں پر اور ایک بادی پر UPAZ-1M ری فیولنگ پوڈ فٹ ہوتی ہے جس سے یہ فیول دوسرے جہازوں میں منتقل کرتا ہے ۔اس طرح اس کے ٹینکر ہٹا بھی دیے جا سکتے ہیں تو یہ ایک ہیوی ٹرانسپورٹ جہاز بن جاتا ہے ۔جو کہ 85 ہزار 720 کلو گرام وزن میکسیمم ٹیک آف ویٹ میں ٹرانسفر کر سکتا ہے ۔ پاکستان ائیر فورس کو کئی سال سے اپنی ایریل ریفیولنگ صلاحیت کا نا ہونے کا مسئلہ تھ ا جسے پورا کرنے کے لیے پاکستان نے یوکرائن سے 4 آئی ایل -78 ایم پی جہازوں کا سودا کیا جن میں سے پہلا اور دوسرا جہاز پاکستان کو 2009 2010 میں ملا اور باقی دو 2011 میں ۔ اب پاکستان کے پاس ائیریل ریفیولنگ کی صلاحیت ہے جو پاکستانی فائٹر جہازوں کو دشمن کے ملک میں گہرائی تک اٹیک کرنے -زیادہ سے زیادہ دیر تک فضا میں رہنے اور جنگ کے دوران لمبے ٹائم کے سی اے پی مشنز میں بھر پور مدد دے گا ۔ اور ٹرن ارونڈ ٹائم کو بہت ہی کم کر دے گا ۔ اور ایک اسٹریٹجک ہیوی لفٹر کی صورت میں بڑا مال بردار جہاز بھی ۔پاکستان نے سب سے پہلے میراج جہازوں کے ایک سکواڈرن کو کنورٹ کیا ہے اور ان پر ریفیولنگ پوڈز فٹ کی ہیں
No comments:
Post a Comment