Thursday, October 26, 2017

پاکستان کے راعد اور بابر کروز مزائل کو مار گرانا تقریباً ناممکن ہے۔ ان مزائلوں میں ایسی کون سی حیرت انگیز خصوصیات ہیں جو انہیں دنیا میں سب سے منفرد بناتی ہیں، جانئیے اس آرٹیکل میں۔

بابر کروز مزائل اور راعد کروز مزائل، دو ایسے خطرناک پاکستانی ہتھیار ہیں جن کے آگے دنیا کے بہترین دفاعی نظام بھی بے بس ہیں.پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرزکی کاوشوں سے تیار کیے گئے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر کرنے والے کروز مزائل ایسے ہتھیار ہیں جن کے آگے دنیا کے بہترین دفاعی نظام بھی بے بس ہیں۔ درحقیقت کوئی بھی دفاعی نظام بیلسٹک مزائلوں کو مار گرانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہوتا ہے جبکہ اس دفاعی نظام یا ائیرڈیفنس سسٹمز کے ریڈار اونچائی پر اڑنے والے جنگی طیاروں اور مزائلوں کو دیکھنے اور دفاعی حملہ کرنے میں استعمال ہوتے ہیں جبکہ کروز مزائل زمین سے چند میٹر کی اونچائی پر اڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کروز مزائلوں کی نیچی پرواز کی خاصیت ہی ان مزائلوں کو عام مزائلوں پر غیر معمولی فوقیت دیتی ہے۔ پاکستان کروز مزائلوں کے کئی تجربات کے بعد ان مزائلوں کو زمین سے چند فٹ کی اونچائی پر اڑنے کے قابل بنا لیا گیا ہے اور اتنی اونچائی پر دنیا کا کوئی بھی ریڈار کسی آبجکٹ کو پکڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ دشمن کے لئے مزید پریشان کر دینے والی بات یہ ہے کہ ہمارے دونوں کروز مزائل ایٹمی حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس نے دنیا کی بڑی طاقتوں کو بھی سر پکڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔لہذا بھارت چاہے روس سے دنیا کا بہترین ائیرڈیفنس سسٹم “S-400” لے یا اسرائیل سے “آئیرن ڈوم”، ہم بھارت پر غیر معمولی اور دردناک یلغار کرنے کو تیار ہیں۔

No comments:

Post a Comment