Thursday, October 26, 2017

پاکستانی ساختہ تکبیر سمارٹ گائیڈڈ بم

تکبیر پاکستان کا بنایا ہوا ایک سمارٹ بم ہے یہ بم بنیادی طور پر تین حصوں پر مشتمل ہے، سب سے آگے والا حصہ کمپیوٹر کنٹرول گروپ سی سی جئ کہلاتا ہے جس میں Seeker ڈیوائس لگی ہوئی ہے، درمیانے حصے میں 250 کلو گرام کا بارودی مواد ہے جبکہ پچھلے حصے میں تکبیر سمارٹ بم کے پروں کو کنٹرول کرنے کا نظام موجود ہے۔تکبیر سمارٹ بمم کے” پر” اس کے اوپر لگے ہوئے ہیں،اس سمارٹ بم کو لڑاکا طیارے سے فائر کیا جاتا ہے،لانچ ہونے کے فوراً بعد تکبیر سمارٹ بم اپنے” پر” کھول دیتا ہے, “پروں” کے کھلنے کے بعد یہ بم 100 کلومیٹر تک پرواز کرسکتا ہے یعنی گلائیڈ کرتا ہوا ہدف کی طرف بڑھتا ہے, اس بم کو سمارٹ بم اس لیے کہا جاتا ہے کہ جب یہ ہے ہدف کی طرف بڑھتا ہے تو خود کو دشمن کے اینٹی ایئرکرافٹ نظام سے دور رکھتے ہوئے خاموشی سے دشمن کے اثاثوں کو سو فیصد درستگی کے ساتھ تباہ کر سکتا ہے،یوں لڑاکا طیارے کا پائلٹ دشمن کے علاقے میں داخل ہوئے بغیر دشمن کے اثاثوں کو نشانہ بنا سکتا ہے،اس کے علاوہ تکبیر سمارٹ بم کو سیٹلائٹ کی مدد سے بھی گائیڈ کیا جا سکتا ہے۔پاکستان کے دفاع میں اس ہتھیار کو خاص اہمیت حاصل ہے، یہ دور جدید کا زبردست اور اہم ہتھیار ہے پاکستان کے اس خطرناک ہتھیار کو حاصل کرنے میں کئی ممالک دلچسپی رکھتے ہیں، اُمید کی جاسکتی ہے کہ مستقبل قریب میں پاکستان اپنے دوست ممالک کو اس کی فروخت شروع کر دے گا۔

No comments:

Post a Comment