Monday, November 06, 2017

عرب اسرائیل جنگ 1973

اسرائیل کو یہ یقین تھا کہ عرب فورسز انکے دفاع کی لکیر سیوز کنال کو ہی نہیں پار کرسکتے جسے " بار لیو لائن " کہا جاتا تھا . پر کسی طرح مصر کی فوج اس دفاعی لکیر کو تار تار کرنے میں کامیاب ہوگئیں ، اور اگر بروقت اسرائیل کو امریکی فوج کی مدد نا پہنچتی تو عرب فوجیں اسرائیل کو صفحه ہستی سے مٹا چکی ہوتیں .
یہ جنگ تو اسرائیل جیت گیا پر وہ دفاعی لکیر جسے دنیا کے تمام جنگی ماہرین ناقابل تسخیر سمجھتے تھے اسکا اس طرح سے گر جانا اسرائیل کے لئے سخت لمحۂ فکریہ تھا . لہٰذا اسرائیل کے اعلیٰ دماغ مل کر بیٹھے اور ایک ڈاکٹرائن متعارف کروائی جسے " ٹینتھ مین رول 10th man rule" کہا جاتا ہے .
مختصرا بتاتا چلوں تو اس ڈاکٹرائن کے رو سے اگر کسی پلان میں 9 بندوں کا اتفاق ہو تو دسواں بندہ لازمی اس سے اختلاف کرے گا پھر چاہے اسکی مخالفت کتنی ہی مشکل اور بیوقوفی والا عمل لگے پر اس نے اعتراض کرنا ہے اور چھوٹی سے چھوٹی خامی کو ڈھونڈ کر نکالنا ہے . یعنی دسویں شخص کا کردار "devil advocate " والا ہوگا .

اس ڈاکٹرائن کو مدنظر رکھتے ہوئے اسرائیل نے ایک ایجنسی بنائی جس کا نام  IPHAC MISTABRA ہے جسے عام دنیا میں "Red Team" کے نام سے جانا جاتا ہے  . اس تنظیم یا گروپ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسرائیل کے سب سے ذهین افراد شامل ہیں ، ان افراد کے پاس اسرائیل کی ملٹری سے لیکر سیاستدانوں اور اجنسیوں کے تمام راز ہیں ، انہیں کسی جگہ جانے پر کوئی روک ٹوک نہیں ، یہ کسی بھی تنظیم میں اپنا ایجنٹ شامل کرسکتے ہیں ، کوئی سیاسی پلان ہو یا مذہبی ، معاشی پلان ہو یا اسٹریٹجک پلان . جب تک IPHAC MISTBRA اس پلان کو پاس نا کرے تب تک وہ پلان نافذ عمل نہیں ہوتا .
جب ان کے سامنے کوئی پلان لایا جاتا ہے تو یہ 10TH MAN RULE میں خود کو ڈھالتے ہوئے اسے قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں . اس کے بعد انکا کام شروع ہوتا ہے جس میں یہ اس پلان میں شامل باریک سے باریک نقطۂ کو بھی ڈسکس کرتے ہیں ، تنظیم سے لیکر اسرائیل کی عوام اور حتیٰ کہ دنیا کے کون کون سے ممالک میں اس پر کیا ردعمل ہوگا سب ڈسکس کیا جاتا ہے اور جب انکی تسلی ہوجاتی ہے تب وہ پلان منظوری کے لئے وزیر اعظم کے پاس جاتا ہے اور پھر وزیر اعظم کے پاس بھی یہ اختیار نہیں کہ وہ IPHAC MISTBRA کے منظور شدہ پلان کو رد کرسکے یا انکے رد کردہ پلان کو منظور کرسکے .
تو جناب اس طرح IPHAC MISTBRA پورے اسرائیل کا 10TH MAN ہے ، اور یہی وہ بنیادی وجہ ہے جس کی وجہ سے 26 کروڑ سے زائد عرب اور فارسیوں کے درمیان محض 85 لاکھ آبادی پر مشتمل اسرائیل سالم حالت میں نا صرف موجود ہے بلکہ انہیں آنکھیں بھی دکھا رہا ہے .

No comments:

Post a Comment