Monday, November 20, 2017

بلوچستان میں غیر ملکی ایجنٹوں کی درندگی۔۔۔۔۔۔


حقیقت ہے کہ ہمارے ہاں دہشت گردی کے ذمہ دار بھارت، اسرائیل اور امریکہ کے ایجنٹ ہیں۔ قانون نافذ کرنیو الے اور تحفظ فراہم کرنے والے اداروں کے سابق سربراہان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بیرونی عناصر ہمارے ہاں دہشت گردی کرانے کیلئے اپنے ایجنٹ اور مقامی لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں۔  بلوچستان میں ایک غیر متنازعہ اور بہترین حکومت وجود میں آئی تو دشمنوں کو یہ بات ہضم نہ ہو سکی۔دہشت گردی میں باہر کے لوگ ملوث ہیں جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔وطن عزیز کی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹوں سے یہ بات اب ثابت ہو چکی ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں را اور سی آئی اے ملوث ہے۔ہماری خفیہ ایجنسیوں نے انکشاف کیا ہے کہ ہمارے بعض علماء اور سیاسی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں امریکی ملوث ہیں۔
ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓ
 نہ دہشت  گرد پاکستانی ہیں نہ مسلمان ، بلکہ دشمنوں کے تیارکردہ ہیں جنہیں مسلمان اور پاکستان کا لبادہ اوڑھا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ خود کش حملوں میں مدارس کے وہ بچے استعمال کئے جاتے ہیں جن کا کوئی والی وارث نہیں ہوتا۔ نام نہاد مولوی اپنے بیرونی عناصر کے نظریات کی بنا پر ان کی ٹریننگ کرتے ہیں اور انہیں خود کش حملوں کیلئے بھیج دیا جاتا ہے۔  اس سلسلے میں افغانستان میں موجود بھارت کے قونصل خانے بہت سرگرم عمل ہیں۔ طالبان کے دور میں افغانستان میں بھارت کا ایک بھی قونصل خانہ موجود نہ تھا مگر نائن الیون کے بعد بھارت امریکہ کی شہ پر افغانستان میں قدم جما چکا ہے ۔ بھارت نے افغانستان سے یتیم بچے اپنے ملک میں لا کر ان کو دہشت گردی کی ٹریننگ دی اور پھر ان کو پاکستان میں دہشت گردی کیلئے بھیج دیا۔
ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓ
 اس بات کے واضح ثبوت موجود ہیں کہ وطن عزیز میں فرقہ وارانہ فسادات کے پیچھے ”را” کا ہاتھ تہا ۔ پاکستان میں مختلف وارداتوں میں گرفتار ہونیوالے افراد یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ انہوں نے بھارت میں راء کے تربیتی کیمپوں سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی ۔ بلوچستان بدستور غیرملکی سازشوں کا نشانہ بنا ہواتہا۔ راکٹ فائرنگ اور بارودی سرنگیں پھٹنے کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آرہی تہے  بلکہ ان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہتہا۔ایک اطلاع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ”را”کے1200 سے زائد ایجنٹ افغانستان میں اسی بات کے لئے تعینات کئے گئے  کہ وہ بھارتی اسلحہ پاکستان میں اپنے ٹاؤٹوں اور ایجنٹوں کو فراہم کریں تاکہ وطن عزیز میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوتا رہے ۔ بھارت پاکستان میں دہشت گرد عناصر کی معاونت کر تا رہا ۔ پاکستان شمالی علاقہ جات میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف تہے  لہذا بھارت شہری علاقوں میں شورش پیدا کر کے پاکستان کے مسائل میں اضافہ کر رہا تہا ۔ بھارت پاکستان کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہا تہا ۔ بھارت کی طرف پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں اسلحہ اور رقوم فراہم کر کے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی تہے  اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں خصوصاً بلوچستان میں پاکستان مخالف تحریری مواد بھی پھیلایا جا رہا تہا ۔
ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓ
ہماری خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق لاہور اور کراچی کے دھماکوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ہمارے بعض سیاسی عناصر خصوصاً بلوچ سردار دشمن قوتوں کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیں اور ان قوتوں کے مذموم عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ان کے مدد گار ہیں جس کے عوض میں انہیں بھاری مالی امداد، جدید اسلحہ اور گاڑیاں فراہم کی جاتی رہے ۔ یہ عناصر بلوچستان میں علیحدگی پسند عناصر اور کراچی میں لسانی قوتوں کو منظم کر کے آپس میں لڑوانے کی حکمت عملی اپنائے ہوئے تھے ۔ ان عناصر کو بین الاقوامی خفیہ ہاتھ منظم کر رہے تہے  ۔ہماری ایجنسیاں اور قومی سلامتی کے ادارے کم بجٹ میں وہ کارنامے انجام دے رہے ہیں جن سے امریکہ ، بھارت ، اسرائیل اوردیگر یورپی ممالک بھی خوفزدہ ہیں۔   #PakSoldier HAFEEZ

No comments:

Post a Comment