Monday, November 20, 2017

پاکستان آرمی سپیشل سروس گروپ SSG

پاک آرمی کے سپیشل سروس گروپ کی تشکیل ایوب خاں کے دور سے شروع ہوئ۔۔ اور آج اس گروپ میں 14 ہزار کے لگ بگ کمانڈوز موجود ہیں۔

1965 کی جنگ میں اس گروپ کے کمانڈوز نے بھارتی پنجاب میں موجود اہم بھارتی ائیربیس کو بھی تباہ کیا۔
1987 میں اس گروپ نے سیاچن کی 4 برف پوش چوٹیوں پر انڈیا کا کیا گیا قبضہ چھڑوا لیا اور وہاں موجود تمام بھارتی فوجی مارے گئے۔<iframe width="560" height="315" src="https://www.youtube.com/embed/0POSzkzS5C4" frameborder="0" gesture="media" allow="encrypted-media" allowfullscreen></iframe>

اس کے علاوہ دہشت گردوں کے کئ احساس مقامات پر کئے گئے کئ حملے ناکام بنا ڈالے۔سب سے اہم واقعہ اے پی ایس پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران پیش آیا۔ اس وقت ایس ایس جی کی #الزرار_کمپنی نے انتہائ تربیت یافتہ دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا۔
 یاد رہے الزرار کمپنی کو ایس ایس جی کی سب سے بہترین کمپنی مانا جاتا ہے۔

ایس ایس جی کو نیوٹرل ماہرین دنیا کی چھٹی طاقتور ترین کمانڈؤ فورس گردانتے ہیں۔جبکہ اس حوالے سے انڈیا کا نام ٹاپ ٹین میں بھی کہی نظر نہیں آتا۔
پاک ایس ایس جی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف لاتعداد کامیاب اپریشن کر چکی ہے۔ مثال کے طور پر وادی شوال کو دنیا کی خطرناک ترین وادیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
ضرب عزب سے پہلے یہاں ٹی ٹی پی کے گوریلا جنگ کے ماہر کمانڈوز تعینات تھے جن کو شکست دینا ناممکن لگ رہا تھا لیکن پاک ایس ایس جی نے ان کا کامیابی سے صفایا کر دیا۔

پاک ایس ایس جی کے پاس بہترین ہتھیار موجود ہیں۔ایس ایس جی کی سروس رائفل M-4 ہے جبکہ دوسرے نمبر پر AUG Styer اور FN-2000 استعمال ہوتی ہے۔بعض اپریشنز میں جدید T-56 رائفل بھی استعمال ہوتی ہے۔
ایس ایس جی کے زیراستعمال سنائپر رائفلز دہشت گردوں کے لیے دہشت کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔ ان رائفلز میں M-82 barret ,رینج ماسٹر،ڈرگونیو وغیرہ نام کی سنائپر رائفلز شامل ہیں۔

یہ پاک آرمی کے اشارے پر ہر اس جگہ اپریشن کرتے ہیں جہاں ایک عام فوجی کا پہنچنا نا ممکن ہوتا ہے۔اس لیے اس گروپ کی تربیت بھی انتہائ سخت ہوتی ہے۔

یہ فورس صرف ایک فوجی اہلکار ہی جوائن کر سکتا ہے۔ اس میں بھرتی کے لیے پہلے پاک آرمی میں بھرتی ہونا ضروری ہوتا ہے۔
#PakSoldier HAFEEZ

No comments:

Post a Comment