پاکستان کا بابر کروز مزائل ایک انتہائی حیرت انگیز ٹیکنالوجی کا حامل کا حامل ایٹمی اور وایتی صلاحیت رکھنے والا مزائل ہے۔ اس مزائل کے بارے میں ہم پہلے بھی کافی کچھ بتا چکے ہیں، آئیں آج ہم اس کی ساخت کے بارے میں بتاتے ہیں۔
۔۔۔
بابر کروز مزائل بنیادی طور پر 6 اندرونی حصوں پر مشتمل ہے۔ وہ حصے اور اُن کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:
۔
1۔ سالڈ فیول راکٹ بوسٹر (Solid fuel rocket booster)
مزائل کا یہ سب سے نچلا حصہ ٹھوس ایندھن سے بھرے فیول کی ایک موٹر پر مشتمل ہوتا ہے جو بابر کروز مزائل کو لانچر سے نکال کر ایک خاص اونچائی تک پہنچاتی ہے اور پھر فوراً اس سے الگ ہو جاتی ہے۔
۔
2۔ جیٹ انجن (Jet engine)
بابر کروز مزائل میں راکٹ بوسٹر سے پہلے مزائل کا ایک جیٹ انجن ہوتا ہے جو کسی بھی عام استعمال ہونے والے فیول سے چلتا ہے۔
۔
3۔ فیول ٹینک (Fuel tank)
بابر کروز مزائل کا یہ حصہ مزائل کے لئے ایندھن اسٹور کرتا ہے۔ ہمارے بابر کروز مزائل میں وہی ایندھن استعمال ہوتا ہے جو عام جیٹ طیاروں میں استعمال ہوتا ہے۔
۔
4۔ وار ہیڈ (Warhead)
مزائل کا یہ حصہ خاصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ مزائل کے اس حصے میں تباہی پھیلانے والا مواد رکھا جاتا ہے۔ وہ مواد روایتی (کم پیمانے پر تباہی پھیلانے والا) بھی ہو سکتا ہے اور ایٹمی (بہت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والا مواد) بھی ہو سکتا ہے۔
ہمارے بابر کروز مزائل کی ایک بہت خاص بات یہ ہے کہ اس کا وارہیڈ والا حصہ نٹ بولٹ کھول کر اور کوئی کوڈ وغیرہ ڈائل کر کے الگ کیا جا سکتا ہے۔ یعنی یوں ہم ایک مزائل میں ایٹمی و روایتی وارہیڈ بڑی آسانی سے لگا سکتے ہیں اور یہ خصوصیت ایٹمی مواد کی سیکیورٹی سے متعلق بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔
۔
5۔ ٹرکوم سسٹم (TERCOM System)
ٹرکوم کروز مزائلوں میں استعمال ہونے والے نیویگیشن سسٹم navigation system کا نام ہے جس کی مدد سے نہ صرف مزائل کو اس کی منزل تک پہنچایا جاتا ہے بلکہ یہ سسٹم مزائل کی پوزیشن ہر مائیکرو سیکنڈ میں نوٹ کرتا چلا جاتا ہے اور پیچھے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں مزائل کی پوزیشن سے متعلق مسلسل معلومات پہنچاتا رہتا ہے۔ مزائل کا یہ حصہ مِنی کمپیوٹر (mini computer) بھی کہلاتا ہے۔
۔
6۔ انرشیل گائڈنس سسٹم (Inertial guidance system)
مزائل کا یہ سب سے اگلا حصہ مزائل کے نیویگیشن سسٹم، موشن سنسر، روٹیشنل سنسر وغیرہ کے ساتھ ساتھ مزائل کی رفتار، اونچائی اور مزائل کو بیلنس رکھنے سے متعلق سسٹمز پر مشتمل ہوتا ہے۔ مزائل کا یہی وہ حصہ ہے جو مزائل کو کم اونچائی پر رکھنے کے لئے مسلسل مزائل کے کمپیوٹر کو زمین کے خدوخال کی کیلکولیشن پہنچاتا رہتا ہے جس کی مدد سے مزائل پہاڑوں کے درمیان وادیوں اور عمارتوں کے درمیان سے ہوتا ہوا دشمن کے ریڈار کو چکما دے کر اپنی منزل تک باآسانی پہنچ جاتا ہے۔کروز مزائل کو بنانا دوسرے مزائلوں کی نسبت ایک خاصہ پیچیدہ اور مشکل ترین کام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دُنیا کے صرف چند ممالک کے پاس ہی کروز مزائل ہے جن میں اب پاکستان بھی سرِ فہرست ہے۔


No comments:
Post a Comment