Sunday, November 05, 2017

عقاب کے بارے میں جانیں

عقا ب کی عمر 70سال کے قریب ہوتی ہے۔ اس عمر تک پہنچنے کے لیے اسے سخت مشکلات سے گزرنا ہوتا ہے۔
جب اسکی عمر چالیس سال ہوتی ہے تو پنجے کند ہو جاتے ہیں جس سے وہ شکار نہیں کر پاتا۔
مضبوط چونچ بھی عمر کے بڑھنے سے شدید ٹیڑھی ہو جاتی ہے۔
پر بہت بھاری ہو جاتے ہیں، سینے کے ساتھ چپک جاتے ہیں، اڑان بھرنے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ان مشکلات کے ہوتے ہوئے اسکے سامنے دو راستے ہوتے ہیں۔ موت کو تسلیم کر لے یا 150دن کی سخت ترین مشقت کے لیے تیار ہو جائے۔
وہ پہاڑوں میں جاتا ہے، چونچ کو پتھروں پہ مارتا ہے، یہاں تک کہ وہ ٹوٹ جاتی ہے۔
کچھ دن بعد نئی چونچ نکلتی ہے تو اس سے اپنے ناخن جڑ سے کاٹ پھینکتا ہے۔
نئے ناخن نکل آتے ہیں وہ چونچ اور ناخن سے اپنا ایک ایک بال اکھاڑ دیتا ہے۔ اس عمل میں اسے پانچ ماہ کی طویل تکلیف اور مشقت سے گزرنا ہوتا ہے۔
پانچ ماہ بعد اڑان بھرتا ہے تو محسوس ہوتا ہے جیسے اس نے نیا جنم لیا ہو۔ اسطرح وہ تیس سال مزید زندہ رہ پاتا ہے۔

عقاب کی زندگی سے سبق ملتا ہے کہ بعض دفعہ زندگی کو بدلنا  ضروری ہوتا ہے تاکہ ہم اس سے بہتر زندگی گزار سکیں، اگرچہ زندگی کو بدلنے کے لیے سخت جدوجہد کیوں نا کرنی پڑے۔
عقاب کے C-130 طیارے سے ٹکرانے پر ہونے والے نقصان کو دیکھیں
اس قسم کے حادثات سے اکثر پائلٹس شدید زخمی ہو جاتے ہیں یا ان کی جان تک چلی جاتی ہے۔

No comments:

Post a Comment