Sunday, November 05, 2017

نفسیات انسانیت بمقابلہ ہم

یہ جنوبی افریقہ کا مشہور زمانہ فوٹو گرافر کیوین کارٹر ہے جس نے 33 سال کی بھری جوانی میں صرف اپنی اس تصویر کی وجہ سے خودکشی کر لی جو اس نے  قحط زدہ افریقی ملک میں کھینچی تھی .. جس میں ایک بچہ بھوک اور بیماری سے نڈھال ہے اور پیچھے ایک مردہ خور گدھ اس انتظار میں بیٹھا ہے کہ وہ بچہ مرے اور وہ اسکو کھائے ..

       یہ تصویر نیو یارک ٹائمز میں چھپی اور اس نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا .مگر کیوین کارٹر دن رات یہی سوچتا کہ  اس کا پیشہ ہے تصویریں کھینچنا اور روز اس کا واسطہ قحط  بھوک پیاس قتل و غارت ظلم جبر کے شکار لوگوں سے پڑتا ہے اور وہ انکی روک تھام کے لئے کچھ نہیں کر سکتا۔
جب کہ اس تصویر نے پوری دنیا کی توجہ افریقہ میں قحط پر مبزول کرائی تھی مگر وہ پھر بھی مطمئن  نہیں ہوا اور خود کشی کر لی ..

No comments:

Post a Comment