“H-2 Sow” اور “H-4 Sow” دو پاکستانی ساختہ جدید ترین گائیڈڈ گلائیڈ بم ہیں جنہیں لڑاکا طیاروں سے استعمال یعنی فائر کیا جاتا ہے ، یہ بم فضا سے زمین پر مار کرتے ہیں ان دونوں بموں کو پاکستان کے ادارے “Nescom” نے پاک فضائیہ کی مدد سے بنایا ہے. “H-2 Sow” کی رینج 60 کلو میٹر ہے جب کہ “H-4 Sow” ایک سو بیس کلو میٹر دور تک مار کر سکتا ہے، دونوں بموں کا گائیڈنس سسٹم انتہائی جدید ترین “(Electro-Optical (infrared Homing” ہے، دونوں ہتھیاروں کو مستقبل کی دفاعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے،دونوں بم اس طرح بنائے گئے ہیں کہ دشمن کے ریڈاروں کو دھوکہ دینے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ H-2 Sow اور H-4 Sow کو 2003 میں پاکستان کے ہتھیاروں میں شامل کر لیا گیا تھا یعنی پاک فضائیہ کے حوالے کیا گیا تھا،
یہ جدید بم پاکستان کے لڑاکا طیاروں میراج ، جے ایف سترہ بلاک 1 اور بلاک 2 سے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ جبکہ جے ایف سترہ بلاک 3 H-4 Sow بم کو استعمال کر سکے گا۔

No comments:
Post a Comment