Monday, December 11, 2017

پاکستان اور اسرائیل کا نفرت بھرا رشتہ

پاکستان اور اسرائیل تقریبا ایک ھی وقت میں وجود میں آئے اسرائیل نے پاکستان کو اسرائیل کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کے لیے اربوں ڈالر کی پیشکش کی مگر اس وقت کے پاکستان کے وزیر اعظم لیاقت علی خان نے اس پیشکش کو مسترد کردیا اور زبردست جواب دیا “جنٹلمین ہماری روح برائے فروخت نہیں” آج تک وہی جرأت باقی ہے۔ڈیوڈ بن گوریان جو کہ ایک یہودی تھا نے اپنی قوم کو پاکستان کی طرف سے خبردار رہنے کو کہا تھا، عربوں کے دوست ہمارے لیے زیادہ خطرناک ہیں 1947 سے لے کر آج تک پاکستان اور اسرائیل مسلسل حالت جنگ میں ہیں، اسرائیل ہم پر بھارت کے ذریعے حملہ آور ہے اور ہم ان پر عربوں کے ذریعے، یہاں تک کہ ہم  اسرائیلی ایئر فورس کو بھی مار گرا چکے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی ایر فورس واحد ائر فورس ہے جس نے بھارتی روسی اور اسرائیلی جہازوں کو حقیقی جنگوں میں مار گرایا ہوا ہے۔ 80 کی دہائی میں روسی جہازوں کو مار گرایا گیا تھا، جبکہ کئی اسرائیلی جہازوں کو سنہ 67 اور سنہ 73 کی جنگوں میں مار گرایا گیا،جبکہ اسرائیل کے خلاف کوئی بھی پاکستانی طیارہ تباہ نہیں ہوا، اور یہ تب کی بات ہےجب پاکستانی ائیرفورس کو عرب اقوام کی مدد کے لئے بلایا گیا تھا۔

No comments:

Post a Comment