Thursday, January 25, 2018
ڈرون طیاروں کی تاریخ
کہا جاتا ہے کہ سب سے پہلے ڈرون طیارے پہلی جنگ عظیم کے دوران بنائے گئے
تقریبا" 1848 میں اسٹریا اور اٹلی کے درمیان ایک جنگ لڑی گئ .اٹلی کے شہر "وینسں"کا قلعہ مضبوط تها اسلئیے اسٹریا کو اسے فتح کرنے میں شدید دقت پیش آئ.آخر اسٹریا کی آرمی میں موجود ایک ذہین افسر کے مشورے پر بہت بڑی بڑی جسامت کے غبارے بنائے گئے اور ان میں بمب رکه کر ان کو شہر کی سمت چهوڑ دیا گیا.دیکهتے ہی دیکهتے پورا شہر تہس نہس ہو گیا.
ان غباروں کو تاریخ کا پہلا ڈرون کہا گیا.
جہاز کی شکل میں پہلا ڈرون امریکا کی ایک نجی کمپنی نے بنایا.1929 میں اس ڈرون میں تبدیلی لا کر اسے کروز میزائیل کی شکل دے دی گئ.
دوسرے نمبر پر ڈرون بنانے والا ملک برطانیہ تها جس نے 1930 میں پہلا ڈرون بنایا.
یاد رہے اس وقت یہ ڈرون سادہ ریموٹ کنٹرول جہاز ہی ہوتے تهے.
دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک امریکی نجی کمپنی نے 14 ہزار ڈرون بنا کر امریکن آرمی کو مہیا کیے.
ویت نام کی جنگ کے بعد میکنڈونلڈ نام کے ایک امریکی سائنسدان نے ڈرون طیاروں کو جیٹ انجن سے لیس کر دیا.
دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑا موڑ تب آیا جب امریکا نے آر.کیو-1ایل نام کا آرمڈ ڈرون بنایا جو کہ دشمن پر ایٹم بمب تک گرا سکتا تها.
موجودہ وقت میں پاکستان سمیت تمام اہم ممالک ڈرون طیارے رکهتے ہیں.ایک ڈرون طیارہ زیادہ سے زیادہ 14 تک میزائیل اٹها سکتا ہے.
.ڈرون طیاروں کی تیاری اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ
"انسان نے انسانیت کو مشینوں کے رحم و کرم پر چهوڑا دیا ہے".
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment