Saturday, January 27, 2018

پاکستان ائیر فورس کے فضائی کارنامے

آج تک میں نے صرف آرمی اور نیوی کے بارے ہی لکها ہے آج ائیرفورس کے بارے قلم آزمائ کروں گا
 پاکستان کے قیام کے وقت پاکستان کی فظائیہ کو"روئل ائیر فورس"کا نام دیا گیا تها جس کو بعد میں بدل کر پاکستان ائیر فورس رکها گیا
پاکستان ائیرفورس نے اپنے فلائینگ مشنز کا آغاز"سپرمیرائن" لڑاکا طیارے سے کیا.بعد میں ان طیاروں کو جلد ریٹائرڈ کر کے امریکا سے جدید طیارے خریدے گے
پاکستانی فضائیہ کا پہلا شکار58ءمیں انڈیا کا"کیبرینا"نام کا طیارہ بنا.اسکے بعد پاکستان ائیرفورس کی قربانیوں کی ایک لمبی داستان ہے جن میں سے یہاں چند ایک بیان کروں گا
 پاکستان ائیرفورس نے1965کی جنگ میں دشمن کو تگنی کا ایسا ناچ نچایا کہ دشمن آج تک اپنے زخم چهپاتا پهر رہا ہے.انڈین فضائیہ کے 6ستمبرکے حملوں کے جواب میں7ستمبرکو ایسے خوفناک جوابی حملے کیے کہ دشمن کے فضائ اڈے جہازوں سمیت تباہ ہوے.ان مشنز میں انڈیا کے پٹهانکوٹ اور سرینگر میں موجود فضائ اڈے راکه کا ڈهیر بن گے.پاکستانی شاہنوں نے انڈین پنجاب کے کئ شہروں کی اینٹ سے اینٹ بجا دی.پاکستان ائیرفورس نے پوری جنگ میں 14 طیاروں کے نقصان پر انڈیا کے 112 طیارے مار گراےء.سرگودها ائیربیس کی مناسبت سے سرگودها کو"شاہینوں کا شہر"اور لاہور کو"زندہ دالان لاہور"کا خطاب ملا.پاکستان ائیرفورس زمینی دشمن پر بهی قیامت بن کر ٹوٹی.لاہور سیکٹر اور سیالکوٹ سیکٹر پر حملہ آور ٹینک رجمنٹس پر کاری وار کیے اور لاہور سیکٹر میں دشمن کا بهاری توپخانہ بهی تباہ کیا.پاکستان ائیر فورس کے شاہین اپنی آرمی کے لیے فضائ چهت بن کر رہے اور دشمن کے بمبر طیاروں کو تاک تاک کر نشانے لگاے.پاکستان ائیرفورس نے وقت کی نوعیت دیکهتے ہوے اپنے فوجی طیارے سی-130 کو بمبر طیارے میں تبدیل کر دیا جس کی کاپی کر کے امریکا جیسے ملک نے اپنے سی-130 کو بهی بمبر طیارہ بنا لیا.
پاکستان ائیرفورس نے71ءمیں بهی گراں قدر خدمات سر انجام دیں.مشرقی پاکستان میں طیاروں کی کمی کے وجہ سے پاکستان ائیرفورس نے مشکل حالات میں بهی ہتهار نہ ڈالے اور کئ جوان اس لڑائ میں شہید ہوے جواب میں پاکستان ائیرفورس نے مغربی پاکستان سے انڈین علاقوں میں شدید بمباری کی.
لیکن پاکستان سیاستدانوں کے باہمی چپقلش سے مشرقی پاکستان میں جنگ ہار گیا
پاکستان ائیرفورس نے جنگ کے بعد اپنے ائیربیسز کو ایکٹو کیا.
(جاری ہے)

No comments:

Post a Comment