Sunday, January 07, 2018

پاکستان نیوی کے پاس حربہ میزائل

پاکستان نیوی نے حال ہی میں نئے کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے، یہ کروز میزائل عظمت کلاس فاسٹ اٹیک کرافٹ سے فائر کیا گیا، میزائل نے انتہائی درستگی سے حدف کو نشانہ لگایا، میزائل فائر کرنے کی ویڈیو دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ میزائل چھوٹے حدف کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔اس مزائل کا نام حربہ رکھا گیا ہے، حربہ میزائل کو پوری طرح سے پاکستانی سائنسدانوں نے تیار کیا ہے، یہ میزائل بابر کروز میزائل سیریز میں سے ہے، فلحال یہ پتہ نہیں لگایا جا سکا کہ یہ میزائل بابر 2 ہی کی طرح ہے یا پھر بابر 3.
یاد رہے حربہ میزائل نہ صرف اینٹی شپ کروز میزائل ہے بلکہ خشکی پر موجود دشمن تنصیبات کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ بابر 2 خشکی سے لانچ ہوتا ہے، اور یہ میزائل بھی سمندر میں موجود کے علاوہ خشکی پر موجود دشمن کو بھی تباہ کر سکتا ہے، یوں حربہ میزائل کی کارکردگی کافی حد تک بابر 2 کروز میزائل جیسی ہی ہے۔بابر 2 کروز میزائل کی رینج 750 کلومیٹر ہے، اور اس بہترین رینج والے میزائل کو پاکستان نیوی نہ صرف خشکی سے بلکہ سمندر سے بھی فائر کرنا چاہتی تھی ، اور ایسا کرنے سے پاکستان نہ صرف ان لانگ رینج میزائلوں کو خشکی سے دشمن پر داغ سکتا ہے بلکہ اپنے فریگیٹس کی مدد سے سمندر سے دشمن ملک پر داغ سکتا ہے۔خشکی پر داغے جانے والے ان میزائلوں کو ایٹمی ہتھیاروں سے بھی لیس کیا جا سکتا ہے جبکہ سمندر میں موجود دشمن بحری بیڑوں کو تباہ کرنے کے لیے ان میزائلوں میں صرف روایتی ہتھیار استعمال کیئے جا سکتے ہیں۔ لہذا یہ ممکن ہے کہ حربہ میزائل بابر 2 کا ہی دوسرا ورژن ہو، جسے سمندر سے فائر کرنے کے قابل بنایا گیا۔پاکستان نیوی کی طرف سے اس مزائل کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں مگر اندازے کے مطابق اس میزائل کی رینج 500 کلومیٹر سے زیادہ ہو سکتی ہے، ویڈیو کو دیکھا جائے تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس میزائل میں جدید ترین ایویونکس کا استعمال کیا گیا ہے اور اس بات کو ممکن بنایا گیا ہے کہ میزائل چھوٹے سے چھوٹے ٹارگٹس کو بھی انتہائی درستگی سے ہٹ کر سکے۔

No comments:

Post a Comment