یہ ہتهیار ایل اوسی پر پاکستان آرمی کے سب سے زیادہ زیراستعمال ہے کیونکہ کسی بهی مورچے،ٹینک یا بنکر کو اڑانے کے لیے اس ہتهیار سے زیادہ بہتر کوئ بهی ہتهیار نہیں سمجها جاتا.
یہ ایک روس کا بنایا ہوا 73 ایم ایم مین پورٹ ائیبل راکٹ لانچر ہے جو کہ 4 کلو وزنی راکٹ کو 6000 میٹر رینج تک داغ سکتا ہے جبکہ 100% درستگی سے ٹارگٹ کو تباہ کرنے کے لیے اسکی بہترین رینج 1300 میٹر سمجهی جاتی ہے.
یہ ہتهیار پاکستان اپنی مقامی اسلحہ سازی کی صنعت میں لائسنس پر تیار کرتا ہے.
یاد رہے یہ وہی ہتهیار ہے جس کے بارے امریکی افواج اکثر افغان فوجیوں کو تربیت دیتے نظر آتے ہیں.یہ بات الگ ہے کہ ان کا رزلٹ پهر بهی زیرو ہے.
اس سسٹم کو نارمل حالات میں دو آدمی اٹهاتے ہیں جبکہ ایمرجنسی صورتحال میں اکیلا سپاہی بهی راکٹ داغ سکتا ہے.
روس کے ساته مشقوں کے دوران پاکستان ایس ایس جی کو بهی اس ہتهیار کی خصوصی تربیت دی گئ تهی.

No comments:
Post a Comment