Saturday, January 06, 2018

"الکوٹن(Alcoton-100) اینٹی ٹینک راکٹ لانچر"

پاکستان میں آرپی جی-7 راکٹ لانچر کا استعمال ماضی میں ٹینکوں اور فوجی بیرکوں کو تباہ کرنے کے لیے کیا گیا لیکن 21ویں صدی کے شروع میں ٹینکوں کی فولادی دیوریں آرپی جی-7 کو شکست دینے کے قابل ہو گیئں.ان حالات کو دیکهتے ہوئے کئ ممالک نے اپنے راکٹ لانچرز کو اپگریڈ کرنا شروع کر دیا تا کہ طاقت کے خلاء کو پر کیا جا سکے..
پاکستان نے 2015 میں الکوٹن-100 نامی جدید راکٹ لانچر ایک مغربی ملک سے لائسینس کی بنیاد پر خریدا اور پاکستان میں اس راکٹ لانچر کی تیاری شروع کی گئ.یہ راکٹ سسٹم دوسرے الفاظ میں آرپی جی-29 کی جدید نسل کہلاتا ہے..
صرف 2016 میں پاکستان نے ایسے 1500 راکٹس اور 200 سے زائد الکوٹن-100 راکٹ سسٹم اپنی اسلحہ ساز فیکٹری میں تیار کئے.
یہ mm100 راکٹ لانچر کسی بهی بنکر یا ٹینک کو 600 میٹر کے فاصلے سے انتہائ درستگی کے ساته تباہ کر سکتا ہے.
ان کا استعمال عام نہیں کیا گیا لیکن بهارتی فوج کے بنکر اڑانے کے لیے ان کا استعمال کیا جاتا ہے.
چند ماہ پہلے آئ ایس پی آر کی وڈیو جاری ہوئ تهی جس میں تباہ ہوتے بهارتی بنکر دکهائے گئے.ان بنکرز کو بهی اسی راکٹ لانچر سے ہی اڑایا گیا تها.اس کا فائدہ یہ ہے کہ توپ خانے کی نسبت ان کا استعمال کم لاگت ہے اور ان کے استعمال سے بے گناہ عوام کے نقصان کا خدشہ نہیں ہوتا.
مختصریہ کہ اس راکٹ لانچر کے آنے کے بعد ایل اوسی پر تعینات بهارتی فوج نے اپنے بنکروں میں سونا چهوڑ دیا ہے.

No comments:

Post a Comment