Sunday, February 11, 2018
پاکستان ہر سال 20 جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے
رواں ہفتے دو تحقیقی اداروں نے ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان ہر سال 20 جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے اور اگر اسی رفتار سے یہ سلسلہ جاری رہا تو ایک دہائی میں پاکستان کے پاس سب سے زیادہ ’نیوکلیئر بم‘ ہوں گے۔ مشترکہ رپورٹ کے مطابق پاکستان تیزی سے اپنی جوہری صلاحیت بڑھا رہا ہے کیوں کہ وہ جوہری صلاحیت کے حامل اپنے پڑوسی ملک بھارت سے خطرہ محسوس کرتا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے پاس اس وقت لگ بھگ 150 جب کہ بھارت کے پاس 100 جوہری ہتھیار ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس انتہائی افژودہ یورنیئم کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے جس سے وہ تیزی کے ساتھ چھوٹے نیوکلئیر بم بنا سکتا ہے۔بھارت کے پاس پاکستان سے کہیں زیادہ پلوٹینئم کے ذخائر ہیں جو ایسے ہتھیاروں کی تیاری کے لیے ضروری ہے۔ لیکن رپورٹ کے مطابق بھارت زیادہ تر پلوٹینئم توانائی کی پیداوار کے لیے استعمال کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق آئندہ پانچ سے 10 سالوں میں پاکستان کے پاس کم از کم350 جوہری ہتھیار ہوں گے جس کے بعد وہ امریکہ اور روس کے بعد سب سے زیادہ جوہری ہتھیار رکھنے والا تیسرا ملک ہو گاامریکہ اور روس کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد ہزاروں میں ہےبھارت نے مئی 1998 میں جوہری دھماکے کر کے اس صلاحیت کے حصول کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اُسی مہینے پاکستان نے بھی جوہری ہتھیاروں کا کامیاب تجربہ کیا۔دونوں ممالک ان ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نا کرنے کی پالیسی پر کاربند ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment