آرمورڈ پرسنل کیرئیر اور آرمورڈ فائٹنگ وہیکل میں بنیادی فرق صلاحیت کا ہوتا ہے .جیسا کہ آرمورڈ پرسنل کیرئیر کم اور دفاعی ہتهیاروں سے لیس ہوتا ہے.یعنی کے یہ بکتربند گاڑیاں جنگ میں ٹینکوں کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے نہیں بهیجی جاتیں.اور زیادہ تر آرمی کی دشمن کے علاقے میں نقل و حمل کرنے میں کام آتی ہیں.
جبکہ دوسری طرف آرمورڈ فائٹنگ وہیکل بہتر ہتهیاروں سے لیس ہوتی ہیں اور ضرورت کے وقت ٹینکوں کے شانہ بشانہ لڑنے کے کام بهی آتی ہیں.میری آج کی تحریر بهی اس طرح کی الحمزہ فائٹنگ وہیکل پر ہی ہے.
الحمزہ فائٹنگ وہیکل پاکستان کی ایک پرانی فائٹنگ وہیکل کی جدید قسم ہے.وہیکل کے اوپر 25 ایم ایم کی چائنی ساختہ آٹو کنون(بڑی گن، منی توپ) نصب ہوتی ہے جس کے ساته ہی ایک 7.62mm کی مین پیڈ ٹیورٹ یا لائٹ مشین گن نصب ہوتی ہے.
ایٹو کنون ریمورٹ کنٹرول طریقے سے بهی آپریٹ کی جا سکتی ہے.اور یہ کنون 9 سے 10 کلومیٹر رینج تک پروجیکٹائل فائر کر سکتی ہے.آٹوکنون کو آپریٹ کرنے کے لیے امونیشن چین کی صورت میں فکس ہوتا ہے جس سے اس کی گن کی فائرنگ ریٹ تیز ہوتی ہے.اسکے علاوہ لائٹ مشین گن کو کلوز رینج فائٹنگ میں استعمال کیا جاتا ہے. اسکی آٹو کنون اینٹی ائیرکرافٹ ہتهیار کے طور پر بهی مفید ہے.
الحمزہ فائٹنگ وہیکل دوسری پرسنل کیرئیرز کی نسبت زیادہ سخت جسم کی مالک ہوتی ہے اور عام آر پی جی جیسا ہتهیار اس کا کچه نہیں بگاڑ پاتا.وقت کے مطابق فائٹنگ وہیکل پر مزید ہتهیار بهی لوڈ کیے جا سکتے ہیں.
پاکستان نے 2006 میں یہ بکتربند گاڑی فروخت کے لیے پیش کی،اور اب تک نامعلوم مقدار میں یہ پاکستان آرمی میں شامل ہے.
No comments:
Post a Comment