Tuesday, February 20, 2018

افواجِ پاکستان اور آئی ایس آئی

پاکستان میں اس وقت فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی صورت میں دو منظم ادارے موجود ہیں۔ پاکستان کے دفاع کا ذمہ دار ادارہ پاک عسکریہ ہے جسے سب سے منظم اور ترقی یافتہ ادارہ سمجھا جاتا ہی۔اس ادارے کے تین بڑے حصے یا اعضاء ہیں جن میں پاک آرمی، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ شامل ہیں۔ افوجِ پاکستان بہادری اور جرأت کی لازوال روایت کی پاسداری کرتے ہوئے اندرونی اور بیرونی خطرات سے مادرِ وطن کا دفاع کر رہی ہیں۔ پاک فوج ہر میدان میں عوام کے شانہ بشانہ، متحد اور مضبوط کھڑی ہی۔ سراغ رساں اداروں میں انتہائی مضبوط ادارہ انٹر سروسز انٹیلی جنس ہے جو کہ عرفِ عام میں آئی ایس آئی کے نام سے مشہور ہی۔ عالمی شہرت کے حامل اس ادارے کا کام دشمن کی چالوں، خفیہ سازشوں، ملک کو درپیش خطرات کو قبل از وقت بے نقاب کرکے ملک کا بالواسطہ طور پر تحفظ کرنا ہے جبکہ افواجِ پاکستان کے دیگر ذیلی انٹیلی جنس اداروں میں ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی)، نیول انٹیلی جنس (این آئی) اور ایئر انٹیلی جنس (اے آئی) شامل ہیں۔ ایم آئی، این آئی اور اے آئی تینوں صرف اپنی اپنی سروس کی حد تک خفیہ معلومات حاصل کرتی ہیں جبکہ آئی ایس آئی کا دائرہ کار وسیع ہی۔ آئی ایس آئی اور افواجِ پاکستان ہی ایسے ادارے ہیں کہ جن پر پاکستان کی عوام کا مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے ۔ عوام ان دونوں اداروں کو اپنی حفاظت کا ذمہ دار اور اپنی قربانیوں کا امین تصور کرتی ہے اور یہی وجہ ہے یہ دونوں ادارے پاکستان کے دفاع و سلامتی کے بھی ضامن ہیں۔ پاکستان کی سلامتی کو جب بھی کوئی اندرونی یا بیرونی خطرہ لاحق ہوا ان دونوں اداروں نے اپنا فرض احسن طریقے سے نبھایا ہے ۔ ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓ یہ دونوں ادارے چونکہ دشمن کے مذموم مقاصد کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کر رہے ہیں اسی وجہ سے دشمنانِ پاکستان کو بھی کھٹک رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فوج اور آئی ایس آئی کو نفرت کی علامت بنانے کیلئے سازشیں زور و شور سے جاری ہیں۔ ایک طرف افواجِ پاکستان کے خلاف نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف آئی ایس آئی جیسے ضامن ادارے کے خاتمے یا اس کی سرگرمیوں کو مفلوج کرانے کیلئے یہود و ہنود امریکا کی مدد سے سرگرم عمل ہیں۔ ہمارا دشمن جانتا ہے کہ ان دونوں اداروں کو دیوار کے ساتھ لگا کر ہی وہ پاکستان کے جوہری اثاثوں تک رسائی حاصل کر سکتا ہی۔ آج پاکستان کے جوہری اثاثوں پر کئی سوالات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ ہمارے ایٹمی اثاثوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کتنا مضبوط ہے یہ جاننے کیلئے اتنا کافی ہے کہ ان کے تحفظ کیلئے پاک فوج اور آئی ایس آئی کے کئی جانبازوں نے اپنی ساری زندگیاں اس مقصد کیلئے وقف کر دی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ دشمن اپنا سارا زور اِن دونوں اداروں کو بدنام کرانے میں لگا رہا ہی۔ ہمارے پڑوسی دشمن ملک بھارت نے تو بہت پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ہم آئی ایس آئی کو تباہ کرکے ہی دم لینگی۔آئی ایس آئی چونکہ فوج کے نظام کی آنکھ اور کان کا کام کرتی ہے اور ہمارا دشمن یہ بھی جانتا ہے کہ جب تک افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ آئی ایس آئی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے ان کے ارادے کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔ یہی وجہ ہے کہ آج اس ادارے کے خلاف نہ صرف زہر اگلا جا رہا ہے بلکہ سازشوں کے جال بھی بھنے جا رہے ہیں۔ فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف ہونے والی اس سازش میں امریکا، اسرائیل ، بھارت اور افغانستان برابر کے شریک ہیں۔ ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓ % آئی ایس آئی نے وہ کام کیئے جو دنیا میں کوئی بڑی سے بڑی فوج بھی نہیں کر سکی۔ یہ آئی ایس آئی ہی کا کارنامہ ہے کہ اس نے اپنے وقت کی سپر پاور سوویت یونین کو توڑ کر امریکا کے سپر پاور بننے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ امریکا نے اسی سپر پاور ہونے کے نشے میں عراق، افغانستان، جاپان، کوریا، صومالیہ، سابق یوگوسلاویہ، ویت نام اور دیگر ممالک میں لاکھوں انسانوں کو موت کی نیند سلایا۔ امریکا کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ سوویت یونین اور برطانیہ بھی کبھی سپر پاور تھی۔ امریکا کی یہ خوش فہمی ہے کہ اس کے پاس جدید آلات اور ایٹمی ہتھیار ہیں۔ ایٹمی ہتھیار تو ’’مرحوم‘‘ سوویت یونین کے پاس بھی تھے پھر کیونکر شکست ہوئی اور وہ کیوں ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔ ہمیں امریکی قوم سے نفرت نہیں بلکہ سہ تکونی عمارت میں چھپے شیطان صفت اور 313پالیسی ساز یہودیوں اور اُس کے اندھے مقلدین سے نفرت ہے اور یہ نفرت کبھی بھی سفید پائوڈر کے چھڑکائو سے کم نہیں ہو سکتی۔ ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓ سیانے کہتے ہیں کہ امریکا مسلمانوں کے جس فعل کی مخالفت کرے تو اُسے عین مسلمانوں اور اسلام کے حق میں سمجھیں اور جس کے حق میں بیان دے سمجھ لیں کہ وہ مسلمانوں اور اسلام کے حق میں نہیں ہی۔ اس کی روشنی میں مجھے مسلح افواج اور آئی ایس آئی کا کردار عین پاکستان اور مسلمانوں کے حق میں محسوس ہوتا ہی۔امریکا اور اُس کے حواریوں کی طرف سے پاک فوج اور آئی ایس آئی کو کمزور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے لیکن وہ یہ نہیں جانتے ہیں افواجِ پاکستان اور انٹیلی جنس اداروں کے معاملے میں پاکستانی متحد ہیں۔ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ اِن دونوں اداروں کو کمزور کرکے اپنے مقاصد حاصل کر لے گا۔امریکا ہمارا کھلم کھلا دشمن ہے اور یہ بات ہر پاکستانی جانتا ہے لیکن حکمران نہیں جانتے کیونکہ امریکی ڈالر انہیں یہ ’’جاننی‘‘ نہیں دیتی۔ افسوس کہ ہمارے سیاستدان اور بیورو کریٹس امریکا کے ہاتھوں ارزاں نرخوں پر بِک جاتے ہیں۔ پاکستان دنیا کا واحد اسلامی سپر پاور ہے اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر ہی۔ ہماری افواج تربیت یافتہ اور بہترین افواج میں شمار ہوتی ہیں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ہماری فورسز کی تربیت ایسی ہے کہ وہ امریکی افواج کو تربیت دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کوئی اس غلط فہمی میں مت رہے کہ پاک فوج امریکا یا نیٹو سے تربیت لے گی۔ویت نام سے بھاگے ہوئی، عراق میں پھنسے ہوئی، افغانستان کے پچیس فیصد علاقے سے باہر نہ نکل سکنے والے پاک فوج کو کیا تربیت دینگی؟جو لوگ موت کے خوف سے زمینی کارروائی نہ کریں اور فضائی کاروائیاں کرکے بے گناہ لوگوں کو ماریں وہ ہماری افواج کو کیا تربیت دینگی۔ ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓ ~ ہمارا دشمن ہر طرف سے گھات لگائے بیٹھا ہے جن میں بھارت اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔ افواجِ پاکستان نے ملک کی علاقائی سالمیت، عوام کے تحفظ اور فلاح بہبود کو یقینی بنانے کیلئے کبھی کسی قربانی سے دریغ کیا ہے اور نہ ہی کرے گی۔ ہماری فوج باصلاحیت ہے اس میں کوئی شک نہیں خاص کر وہ دستے جو میدان میں موجود ہوتے ہیں۔آئی ایس آئی بھی ہماری افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور دشمن کی سازشوں، خفیہ چالوں اور ملک کو درپیش خطرات سے فوج اور حکومت کو آگاہ کر رہی ہی۔ آئی ایس آئی وہ تنظیم ہے جس نے کم ترین وسائل کے باوجود دنیا میں معرکے سرانجام دیئے بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہوگا کہ آئی ایس آئی کے کئی کارنامے ایسے ہیں جو دنیا میں کوئی بڑی سے بڑی فوج بھی نہیں کر سکی۔ #PakSoldier_HAFEEZ

No comments:

Post a Comment