Monday, November 26, 2018
پاکستان سے بنگلادیش
پاکستان ۔۔مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کے نام سے معرض وجود میں آئے ۔۔
میں مختصر لکھوں گا ۔۔۔
سب سے پہلا تنازعہ قومی زبان پر اٹھا
جب قائد اعظم محمد علی جناح ڈھاکہ یونیورسٹی میں خطاب فرما رہے تھے ۔۔شیخ مجیب الرحمٰن نامی طلب علم نے احتجاج کیا بلکہ دوران تقریر قائداعظم محمد علی جناح کو بددیانت اور غاصب کہا ۔۔اس پر قائداعظم نے فرمایا تھا اس پر نظر رکھو ۔۔
بھارت وہاں اپنے ایجنٹوں کو خرید کر مغربی پاکستان اور مغربی فوجی کمان کے خلاف معاذ کا آغاز کر چکا تھا ۔۔مختصر ۔۔1971 ۔۔کے المیہ سے قبل مکتی باہنی قائم ھوچکی تھی اس کا ہیڈ کوارٹر کلکتہ میں قائم ھوچکا تھا ۔۔الیکشن ریگنگ کو بہانہ بنایا گیا ۔۔اس سے قبل جب مجیب الرحمٰن نے احتجاج کیا تھا اور کہا تھا کہ اسلام آباد کی سڑکوں سے پٹ سن کی بو آرہی ھے ۔۔
کراچی میں ۔۔شیخ مجیب کی گرفتاری اور رہائی میں پاکستانی سیاستدانوں کا اہم رول تھا ۔۔جبکہ پاکستانی افواج اسکی مخالف تھی کہ اس سانپ کو رہا کیا جائے ۔۔جنگ میں مغربی پاکستان کی افواج کو ۔۔مشرقی پاکستان کی افواج ۔۔مکتی باہنی ۔بنگالی عوام ۔۔اور بھارتی افواج سے مقابلہ تھا ۔۔ایئر فورس میں اکثریت بنگالی ھونے کی وجہ سے ۔ایئر فورس پہلے ہی سرینڈر کر چکی تھی جنگی ۔۔سامان اور کھانے پینے کی رسد منقطع ھو چکی تھی چونکہ بھارت نے ھوائی ۔۔سمندری ۔۔اور زمینی راستے بند کر دیئے تھے ۔۔پھر بھی افواج پاکستان نے لڑائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔اور ہتھیار ڈالنے کا اعلان مغربی پاکستان کی سیاسی کمان سے ھوا ۔۔ان حالات میں پاکستانی افواج جو کہ مشرقی پاکستان میں موجود تھیں ان کے پاس کیا چوائس تھی ۔۔اگر وہ لڑتے ھوئے مارے جاتے تب بھی مشرقی پاکستان ۔۔کو بنگلا دیش بننے سے روک نہیں سکتے تھے۔۔آج ھم لوگ بڑی آسانی سے تنقید کر لیتے ھیں ۔لیکن یہ ضرور یاد رکھیں ۔۔اس وقت نہ تو جدید ٹیکنالوجی تھی ۔۔نہ تو کسی طرف سے ہتھیاروں کی سپلائی تھی اور نہ ھی خوراک کی سپلائی تھی اور نہ ہی کوئی کیمنیکیشن کی سہولت تھی ۔۔ان حالات میں ۔۔سروائیول کرنے پر پاکستان فوج کو دادا دینے کے بجائے تنقید کرنا میرے خیال سے سراسر نا انصافی ھے۔
##PAKSOLDIER_HAFEEZ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment