Thursday, March 14, 2019
بھارتی فضائیہ
دنیا کی سب سے بڑی کھٹارہ ائیر فورس!!
۔ ۔ ۔
بھارت کو مگ-21 طیارے 1963 میں ملنا شروع ہوئے اور اب تک 1200 مگ-21 طیارے بھارتی فضائیہ کو مل چکے ہیں۔
ان طیاروں میں سےکم ازکم 880 طیارے 2017 تک کریش ہو گئے۔ جن میں بھارتی فضائیہ کے180 پائلٹ اور چالیس عام شہری مارے گئے۔
یہ وہ اعداد و شمار ہیں جو صرف بھارتی مگ-21 سے متعلق ہیں۔
اب آتے ہیں میراج-2000 طیارے کی جانب۔
بھارت نے پاکستان کے ایف-16 طیارے کے توڑ کے لیے 1980 کی دھائ کے آخر پر فرانس سے 40جدید میراج-2000 طیارے حاصل کیے، ان طیاروں میں سے اب تک 10 سے زائد گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔ جن میں پندرہ سے زائد بھارتی پائلٹس مارے گئے۔
1980کی دھائ میں ہی بھارت نے فرانس سے گراونڈ اٹیک کے لیے جیگور فائٹر طیارے حاصل کرنے شروع کیے، اور ان طیاروں میں سے اب تک50 طیارے گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔
یہ بہت تھوڑے اعدادو شمار ہیں، بھارتی فضائیہ کے پچھلے پندرہ سال میں گر کر تباہ ہونے والے طیاروں کی تعداد تین سو تک پہنچ چکی ہے۔
بھارتی پائلٹس کے اناڑی پن کا اندازہ لگائیں کہ رواں سال ہی گر کر تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کی تعداد 8ہو گئ ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اس وقت بڑھتے کریشز کی وجہ سے بھارتی فضائیہ دنیا کی سب سے بڑی کھٹارہ ائیرفورس بن چکی ہے۔
بھارتی پائلٹس کا نشہ کرنا، اور کام سے نفرت بھارتی فضائیہ کو لے ڈوبا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment