Sunday, September 24, 2017

الیکٹرونک وارفیئر ٹیکنالوجی سے لیس ڈیسالٹ فالکون 20


By PakSoldier HAFEEZ
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ ڈیسالٍٹ فرانس کا بنا ہوا ہے ۔ یہ جہاز اصل میں وی آئی پی ٹرانسپورٹ جیٹ ہے ۔ جو 14 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ 2 جنرل الیکٹرک کے انجن اس کی ٹیل پر فٹ ہیں جو اسے پاور دیتے ہیں اور یہ 826 کلو میٹر کی سپیڈ سے چلتا ہے ۔اس کی رینج 3350 کلو میٹر ہے اور یہ 42 ہزار فٹ کی بلندی پر جا سکتا ہے ۔ 7 ٹن وزنی یہ جہاز 13 ٹن تک وزن سے اڑ سکتا ہے ۔ اس کی لمبائی 17 میٹر ہے اور چوڑائی 16 میٹر کے قریب ۔

یہ جہاز پاکستان ائیر فورس میں بطور وی آئی پی ٹرانسپورٹ شامل ہوا تھا 1986 میں پاکستان نے 3 ڈیسالٹ فالکون خریدے تھے اور کئی سال تک ان کو وی ائی پی ٹرانسپورٹ فار شارٹ ہول رکھا گیا ۔ لیکن گلف سٹریم آنے کے بعد اور جہاز کی 5 سالہ وی ائی پی ڈیوٹی کے بعد اسے وی آئی پی سروس سے نکال کر دوبارہ فرانس بھیجا گیا جہاں اسے کنورٹ کر کے جنگی مقاصد کا جہاز بنا دیا گیا ۔

اب یہ جہاز ای ڈبلیو کنفیگر کا جہاز ہے جس پر الیکٹرونک وار فئیر کے سسٹم یعنی ای سی ایم یعنی الیکٹرونک وار فئیر کاؤنٹر میسیرز اور ای ایس ایم الیکٹرونک وار فئیر سپورٹ میسیرز کے آلات نصب ہیں پاکستان کے تینوں فالکونز 20 کو نمبر 24 بلنڈرز سکواڈرن استعمال کرتا ہے ۔ 2010 میں ان کی سٹریکچر اپگریڈ کر دی گئی ہیں اور اب یہ الیکٹرونک وار فئیر کے جدید ترین آلات سے نصب ایک اہم جہاز بن چکا ہے۔

Share This

No comments:

Post a Comment