حال ہی میں ایک فوج کے اعلیٰ عہدے دار نے بتایا کہ پاکستان روس سے مزید ایم آئی 35 جنگی ہیلی کاپٹرز خریدنے پر غور کر رہا ہے تاہم تعداد کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
روس نے کچھ دن پہلے ہی اس طرح کے 4 جدید ہیلی کاپٹرز پاکستان کے حوالے کیئے ہیں یہ ہیلی کاپٹرز آرمی کے لیے کی طرح سے کام آ سکتے ہیں ۔ ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر میں آٹھ فوجیوں کے بیٹھنے کی بھی جگہ ہے اس کے علاوہ اسے ملٹری کا سازوسامان ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیےبھی استعمال کیا جا سکتا ہے خطرناک اسلحہ سے لیس یہ ہیلی کاپٹر پاکستان کے دفاع کے لیے انتہائی مناسب تصور کیا جاتا ہے یہ ہیلی کاپٹر فوری طور پر طبی امداد دینے کے بھی کام آسکتا ہے۔
اس وقت روس اور پاکستان کے تعلقات پہلے سے بہت بہتر ہو چکے ہیں اور اس سازگار وقت سے پاکستان فائدہ اٹھانے کے لیے روس سے کئی طرح کے ہتھیار لینے میں دلچسپی رکھتا ہے ان ہتھیاروں میں زمین سے فضا میں مار کرنے والا ایس 400 اینٹی ائیر کرافٹ میزائل سسٹم سرِ فہرست ہے اور پاکستان بہت جلد روس سے ان ہتھیاروں کے لیے رابطہ کرنے والا ہے یاد رہے روس پہلے ہی پاکستان کو واضح طور پر بتا چکا ہے کہ روس ہر طرح کے ہتھیار پاکستان کو بیچنے کے لیے تیار ہے تاہم پاکستان نے اس بات کا فیصلہ کرنا ہے کہ اسے کون کون سے ہتھیار چاہیے ہیں۔
Share This
No comments:
Post a Comment