Wednesday, September 20, 2017

پاکستان نیوی کے زیر استعمال ہوور کرافٹ

ہوور کرافٹ یا اے سی وی ایک ایسی کشتی ہوتی ہے جو ہوا سے چلتی ہے ۔یہ پانی پر تیرتی ہے تو خشک زمین پر چل پڑتی ہے دلدلی علاقوں یا مڈ پر بھی آسانی سے گھومتی رہتی ہے ۔اسے بالکل ایسے چلایا جاتا ہے جیسے آسمان میں جہاز .60 کی دھائی کے وسط میں یہ عجیب کونسیپٹ لایا گیا کہ کشتی کے پچھلے حصے میں ایک بڑا پنکھا نصب کیا جائے جو کشتی کو دھکیلے ۔  جلد ہی اس نے مقٖبولیت حاصل کر لی اور دنیا مین طرح طرح کی بڑی چھوٹی ہوور کرافٹس بننا شروع ہو گئیں ۔ یہ ایک سپورٹ ویسل بھی کہلائی جا سکتی ہے جو کمانڈوز کو ڈراپ کرنے کے کام آتی ہے ۔ اسے پٹرولنگ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور گھات لگا کر حملہ کرنے میں بھی ۔ اس پر ایک چھوٹا راڈار نصب ہوتا ہے اور ایک ہیوی مشین گن بھی جس سے اس کی اپنی حفاظت کی جاتی ہے ۔ مختلف فورسز مختلف ہوور کرافٹس استعمال کرتی ہیں۔پاکستان نیوی نے برطانیہ سے 12 ہوور کرافٹس خریدے ہیں جنہیں پاکستان نیول میرینز استعمال کرتے ہیں ۔ پاکستانی بحریہ کے زیر استعمال ہوور کرافٹ کا نام گریفین 2000 ہے ۔ یہ 3ٹن وزنی ہے اور 12 میٹر لمبی ہے ۔ اس میں 20 فوجی اور 3 عملہ سفر کر سکتا ہے ۔اس کا 350 ہارس پاور کا انجن اسے 35 بحری میل فی گھنٹہ سے بھگاتا ہے ، اس پر 7 اشاریہ 62 ملی میٹر کی ایگ گن نصب ہے ۔اس کی رینج 450 بحری میل ہے ۔ پاکستان نیوی اسے پٹرولنگ اور ترسیل کے علاوہ نیول سپیشل آپریشنز میں استعمال کرتی ہے ۔   #PakSoldier HAFEEZ

No comments:

Post a Comment