سنائپر اے ٹی پی یا سنائپر ایڈوانس ٹارگیٹنگ پوڈ ایک ایسا لیتھیل ہتھیار ہے جو اگر کسی بھی پلیٹ فارم پر لگا ہو تو اس کی دیکھنے نشانے لگانے اور ٹارگٹ پر نظر رکھنے کی صلاحیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے ۔2005 میں لوکھیڈ مارٹن کی بنائی یہ پوڈ 16 لاکھ ڈالر کی ہے یہ پوڈ ایک ایسی بڑی آنکھ کہلائی جا سکتی ہے جو دور بہت دور تک دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔سنائپر پوڈ میلوں دور سے ایک چھوٹے سے ایریے یا ایک چلتے ہوئے آدمی کو دکھا دیتی ہے جیسے وہ سامنے کھڑا ہو ۔ یا موونگ ٹارگٹ ہوں تو انہیں لاک رکھتی ہے ۔300 ڈگری تک نظر رکھنے والی اس پوڈ کو دنیا کی جدید ترین پوڈز میں سے ایک مانا جاتا ہے ۔سنائپر کی مدد سے جہاز کی آواز دشمن تک نہیں پہنچ پاتی پر جہاز ٹارگٹ کو دیکھ رہا ہوتا ہے یا لاک کر کے فائر کر رہا ہوتا ہے ۔یہ ایک نہایت ہی سہل استعمال والی پوڈ ہے۔پرانی پوڈز صرف ان جہازوں پر استعمال ہوتی تھیں جن میں ان کا سوفٹ وئیر ہو پر سنائپر ایسی نہیں سنائپر کئی ہیلی کاپٹروں اور جہازوں پر لوڈ ہو کر خؤد بخود انسٹال ہو جاتی ہے اور سافٹ وئیر کا مسئلہ نہیں رہتا ۔ سنائپر بوڈ سے آپ ہیلی کاپٹر یا جنگی جہاز سے دشمن سے بہت دور رہ کر نا صرف اس پر نظر رکھتے ہیں بلکہ یہ ڈیٹا اپنے گراؤنڈ ٹروپس کو بھی بھیج سکتے ہیں تا کہ وہ بھی ایریا آف انٹرسٹ کے بارے میں اپڈیٹ رہیں اسی طرح ہوائی جنگ میں یہ دشمن کے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو لاک کرنے اور ان پر ہتھیار فائر کرنے کے کام آتی ہے ۔ یہ پوڈ ایک طرح سے ٹارگٹنگ کے ہر مسئلے کا حل ہے ۔ اس کی مینٹینس بہت ہی آسان ہے اور اس کے ایویونکس کے پارٹس نمبر وائز بنائے گئے ہیں جیسے ہی کوئی پارٹ خراب ہو اسے تبدیل کر دیا جاتا ہے بالکل آسانی ہے بانسبت پرانی پوڈز کے جو واپس کمپنی بھیجی جاتی یا پھر بہت ہی مشکل ہوتی تھیں ۔سنائپر پوڈ سے ریکی بہت ہی آسان ہو گئی ہے اس کو لوڈ کر کے آپ دشمن کی پوسٹوں یا شہروں کی ایک منٹ میں کئی سو تصاویر بنا سکتے ہیں جو کہ کئی میل کا ایریا کور کرتی ہیں ۔200 کلو وزنی یہ پوڈ جہاز کے ساتھ ایک نیا ہارڈ پوائنٹ اٹیچ کر کے لگائی جاتی ہے ۔اس وقت کئی ممالک اسے استعمال کرتے ہیں ۔ پاکستان نے اپنے ایف سولہ جہازوں کے ساتھ ان کے لیے 38 سنائپر پوڈز لی ہیں جو اس وقت پاکستان ائیر فورس کے نمبر 5 سکواڈرن کے پاس ہیں#PakSoldier HAFEEZ
No comments:
Post a Comment