Thursday, September 21, 2017

آرمرڈ وہیکل لانچڈ برج کا کردار اور

پہلے کی جنگوں میں ایک مسئلہ یہ بھی ہوتا تھا کہ دشمن کی سپلائی لائنز پلوں اور سڑکوں پر بم برسا کر توڑ دی جاتی ۔ اس کا ایک زبردست حل نکالا گیا موبائل برجز بنا کر ۔ یہ برج جنگ کے دوران تباہ ہونے والے برجوں کے بدلے منٹوں میں انسٹال کیے جا سکتے ہین جس سے سپلائی بحال رہتی ہے اور لینڈ بیس کمیونیکیش نہیں ٹوٹتی ۔
ایم 60 برج امریکہ کا ایک موبائل برج ہے جسے ایم 60 ٹینک کی چیسیس پر بنایا گیا ۔ اس کو امریکہ پاکستان اسرائیل اور سنگاپور سپین استعمال کرتے ہین ۔ اس کی سپیڈ 48 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے برج ک چوڑائی 13 فٹ اور لمبائی 63 فٹ ہوتی ہے ۔ برج کو 2 منٹ میں پھیلایا یا سمیٹا جا سکتا ہے ۔
اس کی مالیت ساڑھے 7 لاکھ ڈالر تک ہے اور یہ مخلتف ماڈلز میں بنایا گیا ہے اس کی رینج 470 کلو میٹر تک ہے ۔ برج کے اوپر سے ٹینکوں ٹرکوں اے پی سیز الغرض 50 ٹن سے بھی بھاری اشیا کو گزارا جا سکتا ہے ۔ اگر فاصلہ زیادہ ہو تو ملٹی برج بھی لگائے جا سکتے ہیں ۔
Share This

No comments:

Post a Comment