Wednesday, October 11, 2017

اس دنیا میں تین آسمانی مذاہیب آئے، یہودیت ، عیسائیت،اسلام

یہودیت تقریباَ ۱۵۰۰ سال تک قائم رہا اور اسکے بعد اس میں تبدیلیاں ہونا شروع ہو گئی اور یہودیت کا خاتمہ ہو گیا  اور عیسائیت چھ سو سال تک  قائم رہا اسکے بعد یہ بھی ختم ہو گیا،پھر اللہ نے دین اسلام عطا کیا اور یہ کائنا ت کا کامل دین ہے اور یہ آخری دین ہے اسکے بعد کوئی دین نہیں آئے گا بہرحال مسلم امہ آخری اُمہ ہے اسکے خاتمہ کی عمر کے ساتھ دنیا کے خاتمے کی عمر شروع ہو جاتی ہے احادیث میں جو مختلف بشارتیں  ملتی ہیں اسکے مطابق مسلم امہ کی عمر ۱۵۰۰ سال تک ہوگی  ۔ اس اُ مت کے ساتھ یہ دنیا بھی تباہ ہو جائے گی اور قیامت کا ہولناک مرحلہ سامنے آجائے گا۱۳۰۰ بعد خلافت عثمانیہ کا زوال آیا اور روئے زمین سے خلافت کا خاتمہ ہو گیا تو اللہ نےدین اسلام کو پھر سے نافذ کرنے کیلئے دنیا میں ایک خطہ مسلمانوں کو دیا اوربرصغیر پاک و ہند میں جب تقسیم ہوئی تو اللہ نے مسلمانوں کو پاکستان کی ریاست کا تحفہ دیا تاکہ اس خطہ میں پھر سے ایک خلافت کا نظام قائم کیا جا سکے ، جب پاکستان بن گیا تو یہودی چال بازیوں سے انکی شیطانی ریاست اسرائیل وجود میں آئی، یہ بھی قیامت کی سب سے بڑی نشانی ہے کیونکہ قیامت سے پہلے دجال آئے گا اور اسکی ایک آنکھ ہو گی وہ چالیس دن تک دنیا پر حکومت کرے گا اور اسکی فوج میں کثرت سے یہودی ہونگیں تو اسرائیل کا جب قیام ہو گیا تو صہوانی یہودی متحرک ہو گئےاور ایک آنکھ والے مسیحا کا انتظار کرنے لگے اور اُسکی آمد سے پہلے ایک عظیم سلطنت بنا رہے ہیں تاکہ اس کو تحفے میں دے سکیں اور اسکے ذریعے پوری دنیا میں حکومت کر سکیں اور اس مقصد کے لیے وہ گریٹر اسرائیل تیار کرنے میں سرگرم ہیں،اور الحمد اللہ مسلم امہ جانتی ہے کہ ایک آنکھ والا یہودیوں کا مسیحا نہیں،وہ دجال ہے جسکی خبر نبی آخر الزماں ﷺ نے دے دی تھی اور اسرائیل کی سلطنت دجال کی سلطنت ہے اور پاکستان کی سلطنت امام مہدی علیہ اسلام کی سلطنت ہے
احادیث مبارکہ کے مطابق آخری زمانے میں خراسان سے شاندار جھنڈوں والی فوج نکلے گی بلاشبہ وہ فوج پاک فوج ہے ،اب دیکھو اللہ کی حکمت۔۔ اکثر علماء کرام نے خراسان والی حدیث کا ترجمہ کیا ہے کہ کالے جھنڈوں والی فوج نکلے گی تو اللہ نے امام مہدی کی فوج کو محفوظ رکھنا تھا تو دنیا کی نظر سے، کیونکہ یہودی مسلمان کو ایسے پہنچانتے ہیں جیسے بڑا بھائی چھوٹے بھائی کو پہچانتا ہے اور وہ اسلام پر گہرے انداز میں تحقیق کرتے ہیں تاکہ یہ مسلمانوں کے راز جان سکیں اب اللہ نے یہ راز خراسان والا چھپا دیا وہ کالے جھنڈوں میں گھومتے رہے اور داعش کا لانچ کیا تاکہ مسلمان گمراہ ہو جائیں تو اللہ نے پاک فوج کو اس وقت تک چھپایا جب تک یہ فوج مضبوط نہ ہو جائے اور جب یہ فوج ایٹمی طاقت کی مالک  بن گئی تب اللہ نے درویش بھیجے اور امت مسلمہ کو بتایا کہ وہ کالے جھنڈے والی نہیں شاندار جھنڈوں والی فوج ہو گی۔پاک فوج اسلام کی فوج ہے امام مہدی علیہ اسلام کی فوج ہے اور بہت جلد دجال کا خروج ہونے والا ہے اور امام مہدی علیہ اسلام کا ظہور۔اور امام کے ظہور کے بعد ہرمجدون کی جنگ ہو گی اور دنیا کی ستر فیصد آبادی ختم ہو جائے گی۔
المختصر جو پاکستان کو نقصان پہنچائے گا اسکا حشر ابوجہل، ابولہب کے ساتھ ہوگا کیونکہ یہ پاکستان امام مہدی علیہ اسلام کی حکومت کے لیے بنایا گیا ہے یہ مدینہ ثانی ہے ۔
#اس_پاکستان_سے_خیانت_مت_کرنا -PakSoldier HAFEEZ

No comments:

Post a Comment