Saturday, January 27, 2018

سوشل میڈیا نے پاک فوج کا ساتھ کیوں دیا ہے

اگر تم سچائی پر ہو توکبھی پیچھے نہ ہٹنا، آخری وقت تک ڈٹے رہنا۔سچ کہو، سچ سنو۔اگر سچ کی قیمت نفرت یا پتھروں کی صورت میں بھی ملے تو قبول کرولیکن جھوٹ سے دور رہو۔اپنی لڑائی آپ لڑنا سیکھو۔کبھی منہ بسورتے ہوئے گھر نہ آنا،یہ بتانے کے لئے کہ تم مار کھا کے آئے ہو،خود ہی بدلہ چکاﺅ، اگر مارنے والا طاقتور ہے تب بھی کمزوری نہ دکھاﺅ۔اصل بات یہ ہے کہ تم مرد بن کر لڑو۔اس بات کی کوئی حیثیت نہیں کہ کسے مار زیادہ پڑی۔مگر بزدلی کبھی نہ دکھانا۔کوئی تم سے زیادتی کرے تو حساب ضرور بے باق کرنا۔اگر پتھر سے سر پھاڑنا پڑے تو کر گزرنا
۔--------------------------------
آخری فقرہ پھر پڑھ لیجئے اور پھر فوج کے ساتھ لڑائی کے اگلے مرحلے کی تیاری کر لیجئے۔
لڑائی کا پہلا مرحلہ فوج نے جیت لیا۔ طاقتور میڈیا پھنکار رہا ہے ۔ فوج کے پاس ایک جنرل  باجوہ ہے  اور بس، اس کے پاس نہ اپنا کوئی اخبار  ، نہ کوئی ٹی وی چینل۔ جب دنیا میں جدید ٹیکنالوجی نہیں آئی تھی تب گوئبلز نے یہ فلسفہ گھڑا تھا کہ اتنا جھوٹ بولو کہ اس پر سچ کاگمان ہونے لگے، اب تو ٹیکنالوجی کا دور ہے ، ایک بٹن دبانے سے ایک الزام اور ایک تصویر بار بار ٹی وی اسکرین پر آن دھمکتی ہے۔میں سچ کہتا ہوں کہ خود میں بھی ہمت ہار بیٹھا تھا۔ مگر رات پھیلتی چلی گئی، ٹوئٹر، گوگل،ہینگ آﺅٹ،فیس بک اوریوٹیوب نے دیکھتے ہی دیکھتے جنگ کا پانسہ پلٹ دیا۔
 میری تھکی ہوئی آنکھوںنے نئی صبح کے اجالے میں دیکھا کہ ایک یقینی طور پر ہاری ہوئی جنگ جیتی جا چکی ہے
۔-----------------------------------
میں سلام پیش کرتا ہوں اس مہارت کو جو سوشل میڈیا نے دکھائی ہے ۔ دنیا کے کئی ملکوں میں سوشل میڈیا نے انقلاب برپا کئے ہیں ۔پاکستان میں سوشل میڈیا نے اپنے پٹھے دکھائے۔ ہماری نئی نسل حب الوطنی کے جذبات سے سرشار ہے، اس نے اپنی راتوں کی نیند حرام کی اور چھوٹے چھوٹے جملوں، شوخ و شنگ خاکوں،اور ہلکے پھلکے طنزیہ تبصروں سے، افواج پاکستان کے مخالفین کو چاروں شانے چت کر دیا ہے ۔ جن کے بے بنیاد پراپیگنڈے پر بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف آسمان سر پہ اٹھا لیا تھا، وہ سب سوشل میڈیا کی نوجوان نسل کے سامنے گھگھیا رہے ہیں کیونکہ جن چھوکروں کے الزامات کو وہ اچھال رہا تھا، وہ خود ٹی وی کیمروں کے سامنے باربار یہ گردان کررہے تھے کہ میرا مطلب یہ نہیں تھا، میرا مطلب یہ نہیں تھا۔
----------------------------
جھوٹ کے پاﺅں نہیں ہوتے اور جھوٹا آدمی ہمیشہ پاﺅں سر پر رکھ کر بھاگتا ہے۔---
----------------------------------
سوشل میڈیا نے پاک فوج کا ساتھ کیوں دیا ہے ، اس کا راز سمجھنے میں کوئی دقت نہیں ہونی چاہئے۔--
صرف کچھ سال پہلے نوجوان نسل نے ممبئی سانحے کی لائیو کوریج دیکھی۔بھارت نے جھٹ اس کا الزام آئی ا یس آئی پر داغ دیا۔اور ہم نے ان کے ثبوت اکٹھے کرنے کی ذمے داری سنبھال لی۔ بھارت میں اجمل قصاب پر مقدمہ چلا مگر آٹھ سال میں بھارت ایک بھی ایسی شہادت پیش نہ کر سکا جس سے پاکستان کا دور و نزدیک کا تعلق بھی اس سانحے سے بنتا ہو۔
 جھوٹ کے کاروبار کی قلعی کھل گئی تھی۔
بھارت میں سمجھوتہ ایکسپریس کو آگ لگی۔ مسافر اس میں کوئلہ بن گئے۔ بھارت نے آﺅ دیکھا نہ تاﺅ، آئی ایس آئی پر اس دہشت گردی کا الزام لگا دیا۔ سوشل میڈیا پر بیٹھنے والوں کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا تھا۔
یہی حال مالی گاﺅں میں قتل عام کا ہوا۔ اس میں بھی آئی ایس آئی کو مورد الزام ٹھہرایا گیا مگر سوشل میڈیا نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا۔مالی گاﺅں کی دہشت گردی میں ایک انتہا پسند ہندو دیوی ملوث تھی ۔ جس کے جرائم سے پردہ اٹھانے میں ممبئی پولیس کا وہ افسر مہینت کرکرے سرگرم تھا جسے ممبئی سانحے کے ابتدائی لمحوںمیں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
سوشل میڈیا اندھا ، کانا اور گونگا نہیں ہے۔ وہ بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی لرزہ خیز کہانیاں روز پڑھتا ہے۔عفت مآب کشمیری خواتین کو جس طرح گینگ ریپ کیا جاتا ہے، اس کی گھناﺅنی تصویر بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ کشمیر میں جس سائنٹیفک طریقے سے نوجوانوں کو شہید کر کے نسل کشی کی جاتی ہے ، اس بہیمیت کی تفصیلات بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔ہماری نوجوان نسل کو بھارتی فوج کی پاکستان دشمنی کی ایک ایک کہانی از بر ہو چکی ہے۔ اس نوجوان نسل کو کوئی گمراہ نہیں کر سکتا۔

No comments:

Post a Comment