Wednesday, January 31, 2018

ٹیکٹیکل ہتھیار آخر ہیں کیا چیز ؟

وہ ہتھیار جو ایٹمی مواد کو جنگ میں استعمال کے قابل بناتے ہیں وہ دو طرح کے ہوتے ہیں ، ایک تو وہ ہوتے ہیں جنہیں "اسٹریٹجک نیوکلیر ویپن " کہا جاتا ہے یہ بڑے ہتھیار ہوتے ہیں جس سے پورے پورے شہر تباہ کے جاسکتے ہیں ، جب کہ ٹیکٹیکل نیوکلیر وہ دوسری قسم ہے جو محدود پیمانے پر کسی فوجی چونی یا فوج کے ٹکڑے کو تباہ کرسکتے ہیں . پاکستان کو یہ ہتھیار بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟؟ جب بھارت نے اپنی جنگی ڈاکٹرائن کولڈ سٹارٹ کو فخر سے دنیا کے جنگی دماغوں کے پاس پیش کیا تب سے ہی پاکستانی ادارے اسکا ایسا توڑ بنانا چاہتے تھے جو محض کاغذی نہ ہو بلکہ ایسا ہو جو دنیا دیکھے اور بھارت سمیت جو ممالک پاکستان کو چھوٹے ٹکڑوں اور مختلف محاذوں میں الجھا کر توڑنا چاہتے ہیں ہیں انکے ارادے نیست و نابود ہوجائیں . کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت بھارت اس وقت کنویشنل وار کے ہتھیار ایمونشن اور فضائیہ کی محدود ٹوکریاں پاکستانی سرحد کے قریب تعینات کر چکا ہے ، اب جیسے ہی اس پر عمل درآمد یا جبنگ کا آغاز ہوا تو وہ فورن مختلف حصوں پر وار کریں گی اور ٹھیک اسی دوران بلوچستان اور قبائلی علاقوں کی پٹی پر شورش بوڑھا دی جاۓ گی جب کہ تیسری جانب پاکستان سے ملحقہ کشمیر میں بھی کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت بھارت حملہ کردے گا جب کہ چوتھی جانب پنو عاقل کی طرف سے سندھ کو کاٹ کر پاکستان کی سپلائی لائن کاٹ دی جاۓ گی پھر سندھ سے پاکستان کا زمینی راستہ کٹ جاۓ گا کیوں کہ اگر آپ پاکستان کے نقشے پر نظر دوڑائیں تو جہاں پنو عاقل واقع ہے وہاں سے ہندوستانی سرزمین پاکستان کے اندر تک آئی ہوئی ہے جب کہ سندھ کا زمینی راستہ کاٹنے کی کامیاب ریہرسل ہندوستان اپنے ایجنٹس کے ذریعے بینظر بھٹو کی وقت کر چکا ہے . لہٰذا پاکستان کے لئے ضروری تھا کہ ایسے ہتھیار بنائے جو با یک وقت چوٹی ٹکڑیوں کے پاس ہوں کہ جہاں لگے کہ دشمن طاقت میں ہے وہیں اس پر حملہ کردیا جاۓ اور جڑ سے دشمن کا صفایا ہوجاۓ . کیوں کہ پاکستان نے اتنے بہترین ہتھیار بنائے ہیں کہ ایک سپاہی بھی انہیں آپریٹ کر سکتا ہے . پاکستان کا کوئی خاص ہتھیار ؟؟ جی ہاں پاکستان کے پاس موجود " نصر " درصل دنیا کا خطرناک ترین میزائل ہے اور ایک گری میں اسکے لانچنگ پید میں بیک وقت کئی میزائل فائر کئے جاسکتے ہیں امریکہ کے بنائے گئے میزائل ڈبلیو ٣٣ سے بھی اوپر کی کٹگورے کا اسے تسلیم کیا جاتا ہے اور اسکی آئیکوریسی دنیا میں موجود کسی بھی دوسرے ٹیکٹیکل ہتھیار سے بہتر ہے جب کہ اسے روکنے کی صلاحیت نہ ہندوستان کا کوئی میزائل ڈیفنس سسٹم رکھتا ہے اور نہ ہی اسرائیل کا آئرن ڈوم ... کیا بھارت کے پاس بھی ٹیکٹیکل ہتھیار ہیں ؟؟ جی بھارت کے پاس بھی ہیں پرتھوی ، اگنی ، سوریا ، وغیرہ پر خیر سے یہ اتنے قابل بھروسہ ہیں کہ انڈین فوجی اسکا استعمال کرتے ہوئے کپکپتے ہیں کہیں خود ان پر ہی نہ آ پھٹے ،، وہ کیا کہا ہے شاعر نے کہ " ہوئے تم میزائل جس کے دشمن اسکا ہمسایہ کیوں ہو " :) #PakSoldier HAFEEZ

No comments:

Post a Comment