"بکتر شکن (ایچ جے-8) اینٹی ٹینک میزائیل کن کن بهارتی ٹینکوں کو تباہ کر سکتا ہے؟"
بکترشکن ایک دوسری نسل کے چینی ساختہ ایچ جے-8 اینٹی ٹینک میزائیل کو اپگریڈ کر کے بنایا گیا ہے.اسکا میزائیل کہوٹہ رسرچ لیبارٹری میں بنایا گیا اور اسکا باقاعدہ تجربہ 1995 کو کیا گیا.
امریکا کے ابراہم-ٹو ٹینک کے آنے کے بعد ری ایکٹو آرمور سے ٹینکوں کو بنایا جانے لگا جسے پینٹریٹ(تباہ کرنا ) انتہائ مشکل ہوتا تها.
بکترشکن کا میزائیل ایسے بنایا گیا کہ یہ ان جدید ٹینکوں کو شکست دے سکے.مثال کے طور پر بکترشکن پاکستانی آفیشیلز کے مطابق 3 کلومیٹر رینج سے 1300ملی میٹر سخت آرمور کو توڑ سکتا ہے.جبکہ بکترشکن کی اصل رینج پانچ کلومیٹر بتائ جاتی ہے.
اب اس کا بهارتی ٹینکوں سے موازنہ کریں.
بهارت کے ٹی-72 ٹینک کا سخت آرمور 500 ملی میٹر ہوتا ہے.جو کہ باآسانی پاکستانی ساختہ جدید آرپی جی-29 کے حملے سے بهی تباہ ہو سکتا ہے.
بهارتی ٹی-90 ٹینک کا آرمور کچه ذرائع کے مطابق 800 ملی میٹر ہوتا ہے جو کہ باآسانی بکترشکن کا شکار بن جائے گا.
پاکستان نے 2016 تک 21 ہزار سے زائد بکتر شکن میزائیل بنائے اور انہیں کئ ممالک کو فروخت بهی کیا.
یہ میزائیل دوسرے ممالک میں ایم-84،ٹی-72 جیسے بهاری ٹینکوں کو 90% کامیابی سے تباہ کر چکا ہے.
یہ الگ بات ہے کہ ان میزائیلز کو اب ایل اوسی پر بهارتی بنکر آڑانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے.
اسلیئے اگر بکترشکن کی طاقت کسی نے جاننی ہو تو جاکر ای اوسی پر بهارتی آرمی سے پوچهو .
#سعیدغالب
No comments:
Post a Comment